ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بکواس ہے: شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ایک بکواس رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جھوٹ کی آماجگاہ ہے کیونکہ ریلوے میں متعدد منصوبوں پر کام ہوا لیکن کسی میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا وہ کسی کی بھی ایمانداری کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن عمران خان کی دیانت داری کی قسم کھا سکتا ہیں۔ وہ ایماندار شخص ہیں اور ہر مسئلے سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سولہ ماہ میں جو مسائل ہمیں ملے اتنے کسی حکومت کو نہیں ملے۔ شیخ رشید نے کہا مانتا ہوں کہ ہم آٹے اور چینی کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل نہیں کر سکے۔ مہنگائی ہے، غلطیاں ہوئی ہیں، انہیں درست کریں گے۔ عمران خان نے جتنی محنت کی ہے، اتنا نتیجہ نہیں نکلا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments