جہانگیر ترین نے شاہزیب خانزادہ اور وسیم بادامی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا


پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرخان ترین نے معروف ٹی وی اینکرز وسیم بادامی اور شاہزیب خانزادہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم بادامی اور شاہزیب خانزادہ نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ 23 جنوری کو آن ایئر ہونے والے پروگرام میں دونوں اینکرز نے ان کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے۔

جہانگیر ترین نے دونوں اینکرز کو چودہ دن میں معافی مانگنے کا کہا ہے بصورت دیگر انہوں نے کہا ایک ارب روپے ہرجانے کی قانونی کارروائی ہو گی۔ جہانگیر ترین کے مطابق مذکورہ پروگرام برطانیہ اور یورپ میں بھی دیکھا گیا ہے اور وہ وہاں بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments