’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام سے مایوس پاکستانیوں کی گالیوں پر خلیل الرحمان قمر نے ردعمل دے دیا


اے آر وائی ڈیجیٹل پر مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام پر ڈرامہ کے مرکزی کردار دانش کی موت پر ناظرین کی بڑی تعداد مایوس دکھائی دی، ایک طرف روتے اور آنسو بہاتے لوگ سینما گھروں کے باہر افسوس کرتے دکھائی دیئے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آ گیا۔

لوگوں کی تنقید پر ردعمل دینے کیلئے خلیل الرحمان قمر نے ٹویٹر کا سہارا لیا،انہوں نے کہااس ملک سے تعلق رکھنے والا ہر شخص وہ چاہے حسد میں مجھے گالیاں دے رہا ہو وہ مجھ سے منسوب ہے اور میں اس سے منسوب ہوں۔

ڈرامہ کے اختتام پر انہوں نے کچھ اشعار کی مدد سے ڈرامے میں دانش کی موت کے سین کا اپنے اعلیٰ شعری ذوق کی مدد سے دفاع کرنے کی بھی کوشش کی ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے چند اشعار پوسٹ کئے اور لکھا

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ ’جب کچھ لوگ جھوٹ پڑھنا اور جھوٹ سننا پسند کرنے لگیں تو لگتا ہے سچ لکھنا خطرناک ہو گیا ہے لیکن میں تو لکھتا رہوں گا I don’t care۔

واضح رہے ان کا لکھا ڈرامہ میرے پاس تم ہو گزشتہ ہفتے اختتام پذیر ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments