میرے پاس تم ہو: ڈرامائی کردار دانش کی موت پر مفتی عبدالقوی کی فاتحہ خوانی سے لوگوں میں اضطراب


پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے سربراہ، رویت ہلاال کمیٹی کے سابق رکن اور ممتاز عالم دین مفتی عبدالقوی کی ایک متنازع ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ ڈرامے کے مرکزی کردار ’دانش‘ کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے اور فاتحہ خوانی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو ایک فون کال آتی ہے جس میں وہ دوسری جانب کی بات سن کر کہتے ہیں کہ ’السلام علیکم! دانش فوت ہوگیا ہے؟ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اچھا چلو بعد میں بات کرتے ہیں، محترمہ آپ پریشان نہ ہوں۔ پہلے ہم ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کر لیں۔‘

فون بند کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے ساتھ بیٹھے کچھ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا”یار دانش صاحب فوت ہوگئے ہیں سارے ہاتھ اٹھاؤ”۔ اس کے بعد وہ دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ یااللہ جس دانش کے بارے میں اطلاع آئی ہے کہ وہ فوت ہوگئے ہیں انہیں جنت کے اندر اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ یہاں ان کی زندگی بڑی اچھی گزری ہے۔ اے اللہ وہاں بھی ان کی زندگی بڑی اچھی ہو۔ یہاں ان کے پاس جتنی حوریں تھیں، اس سے زیادہ حوریں انہیں یااللہ وہاں عطا فرمائیں۔ یہاں سے بہتر جنت عطا فرمائیں، یہاں سے بہتر نعمتیں عطا فرمائیں، جس محترمہ بے چاری کا فون آیا ہے یا اللہ انہیں بھی صبر عطا فرما۔ ساری برادری نے اور سارے لوگوں نے ان کی موت پر صبر کیا ہے۔ یا اللہ انہیں میٹھا پھل عطا فرما۔‘

دعا کے دوران پیچھے سے حاضرین کے قہقہے سنائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے مفتی عبدالقوی کے رویے کو سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا کسی مذہبی شخصیت کو شعائر اسلامی کے حوالے سے ایسا مذاق زیب دیتا ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments