وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا برطرف کیے گئے تین وزراء کو عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے برطرف کیے گئے تینوں وزرا اور رکن صوبائی اسمبلی محمد علی ترکئی کو آج عشائیے میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا عشائیہ آج وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ہوگا۔ شہرام ترکئی، عاطف خان، شکیل احمد اور محمد علی ترکئی کو عشائیے کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر چاروں ایم پی ایز کو عشائیے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے گورنر نے تین وزرا سینئر وزیر عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اور وزیر ریونیو شکیل احمد کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments