عمران خان اور علیم خان میں دوریاں: وزیر اعظم کے دورہ لاہور میں ملاقات بھی نہیں ہوئی


وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے اہم رہنما عبدالعلیم خان کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں۔ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور رہنما تحریک انصاف میں دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز ہونے والی اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات میں بھی علیم خان شریک نہیں ہوئے ۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کو ملاقات کے لئے مدحو کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سب سے الگ الگ ملاقات کی اور تحفظات کو دور کیا۔ تاہم ان ملاقاتوں میں علیم خان کا نام شامل نہیں تھا۔

مبصرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے پرانے وفادار اور برسوں عمران خان کے دست راست علیم خان اور وزیر اعظم میں خلیج پیدا ہو گئی ہے۔

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے 2013 اور 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا تھا ۔ جس کے بعد عمران خان بھی علیم خان کی تعریف کرتے رہتے تھے۔ تاہم تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد علیم خان پر قائم مقدمات شدت اختیار کر گئے۔ علیم خان کو چند ماہ جیل بھی کاٹنا پڑی۔ تاہم عبدالعلیم خان عمران خان کے حق میں بولتے رہے۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان اور عمران خان میں دوریاں بڑھ گئیں ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ گزشتہ سال پنجاب کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو اہم وزارت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم عبدالعلیم خان کے نام کسی وزار ت کا قرعہ نہیں نکل سکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments