عثمان بزدار کو ہٹا کر پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنانے کا مقصد بلدیاتی انتخابات میں جوڑ توڑ کرنا ہے: ہارون الرشید


معروف صحافی ہارون الرشید نے تحریک انصاف کو پانچ سیر مینڈکوں کی جماعت قرار دیا ہے جو نچلے بیٹھنا نہیں جانتے۔ ۔ تفصیلات کے مطابق ہارون الرشید نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کے ایک بڑے رہنما سے پنجاب میں سیاسی بحران کا کا حل پوچھا جس پر رہنما نے ردعمل دیا کہ پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنا دیا جائے۔ اس رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ ن لیگ کو توڑ سکتے ہیں ،اداروں سے کام لے سکتے ہیں۔ ان کے مقابلے میں عثمان بزدار آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کیا مدد کر سکیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کیلئے پرویز الہیٰ کا آنا ضروری ہے۔ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ناتجربہ کار جماعت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments