وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ڈانٹ دیا


وزیر اعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران جی ڈی اے رہنماﺅں سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جھاڑ پلا دی۔

دورہ کراچی کے دوران جی ڈی اے ارکان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کے حوالے سے جی ڈی اے ارکان نے شکایات کے انبار لگا دیے اور کہا کہ وہ اپنے مسائل کے حوالے سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گورنر سندھ آپ کے سامنے بیٹھے ہیں انہوں نے تو مجھے آپ کی کوئی بات نہیں بتائی۔ انہوں نے عمران اسماعیل کو جھاڑ دیا اور جی ڈی اے ارکان سے کہا کہ وہ اسد عمر سے رابطے میں رہیں اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا کریں۔

جی ڈی اے رہنماﺅں نے وزیر اعظم سے آئی جی کی تبدیلی موخرکرنے کی درخواست کردی اور کہا کہ پولیس افسران کو ڈرایا دھمکایا جاتا رہا تو کام کون کرے گا؟ اس مطالبے پر وزیر اعظم نے کہا کہ اب تو وہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لئے ہامی بھر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments