ممبئی میں جسم فروشی کے ناجائز کاروبار کا انکشاف: پروڈکشن مینیجر اور کاسٹنگ ڈائریکٹر گرفتار


بھارتی فلم انڈسٹری کے مرکز ممبئی میں بڑے پیمانے پر جسم فروشی کے ناجائز کاروبار کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں بالی ووڈ کے ایک پروڈکشن مینیجر اور کاسٹنگ ڈائریکٹر کو تین خواتین کو جسم فروشی کے دھندے میں دھکیلنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان خواتین میں دو غیر ملکی طالبات بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ممبئی پولیس کی سوشل سروس برانچ (Social service branch) کی ایک ماہ میں یہ چوتھی کارروائی ہے جس میں بالی ووڈ سے وابستہ جسم فروشی کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کو پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ترکمانستان کی شہری طالبات ویزا پر ہندوستان آئی تھیں اور پونے کے ایک کالج میں پڑھتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طالبات شوٹنگ کیلئے شہر میں آئی تھیں۔ اس دوران اختر اور سیاد نے ان سے دوستی کرلی اور کہا کہ اگر وہ بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ سمجھوتے کرنے ہوں گے۔

ملزموں نے انہیں ایک اشتہار میں رول دلانے کا وعدہ کیا اور اسی بات چیت کی بنیاد پر دونوں طالبات ممبئی آ گئیں جہاں انہیں جسم فروشی کے دھندے میں دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تیسری متاثرہ خاتون ایک ماڈل ہے اور اسے ورسرووا کی ایک خاتون نے اس دھندے میں میں ملوث کیا تھا۔ ملزم ایک خاتون کے بدلے 40 ہزار روپے لیتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments