میرے والد افراسیاب خٹک کو گرفتار نہیں کیا گیا: خوشحال خٹک  


نوجوان پختون رہنما خوشحال خٹک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے والد افراسیاب خٹک اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف پرامن احتجاج کا حصہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس علی وزیر، محسن داوڑ نیز عصمت شاہجہاں اور عمار رشید کو لے کر جا رہی تھی۔ انہوں نے پولیس کو ارکان پارلیمنٹ علی وزیر، محسن داوڑ کو گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا۔

خوشحال خٹک کا کہنا ہے کہ ان کے والد افراسیاب خٹک اور بشریٰ گوہر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس نے پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں سے جانوروں جیسا سلوک کیا۔

دوسری طرف پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر نے بھی ایک وڈیو بیان میں اپنی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments