اٹلی میں بوسے کی تصویر پر تنقید کے بعد اداکارہ ثروت گیلانی کا ردعمل سامنے آ گیا


پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اپنے شوہر کے ہمراہ روم میں چھٹیاں منا رہی ہیں جہاں انہوں نے مختلف خوبصورت مقامات پر تصویریں بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا تاہم ان میں ایک تصویر ایسی تھی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہونٹوں پر بوسہ لے رہی تھیں ۔ اس تصویر پر انہیں ٹویٹر پر شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض لوگوں کے مطابق ”انہوں نے اپنی حدود ہی پھلانگ دی ہیں۔“

تنقید کے بعد اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹا گرام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”دنیا میں موجود تمام تفرت کرنے والوں کے نام میرا یہ پیغام ہے، اگر آپ مجھ سے اتنی ہی زیادہ نفرت کرتے ہیں تو مجھے فالو کرنا بند کردیں۔ آپ مجھے پریشان نہیں کر سکتے کیونکہ میں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط اعصاب کی مالک ہوں۔ بڑے ہو جائیں اور زندگی حاصل کرو۔ دوسروں کی کامیابیوں پر حسد کرنا چھوڑ دیں۔ ان کی زندگی میں جو محبت اور خوشیاں ہیں وہ اس لیے ہیں کیونکہ انہوں نے اس کیلئے خون پسینہ بہایا ہے۔ آپ کا نظریہ میرے لیے بالکل بھی اہمیت نہیں رکھتا، آپ مجھے نیچے نہیں گرا سکتے۔ یہاں تک کہ اپنی سوچ میں بھی نہیں۔ اگر ہم کچھ کہتے نہیں ہیں تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو سب کہنے کا حق ہے۔ تو بہت انتظار کے بعد اب یہ وقت ” شٹ اپ کال “ کا ہے، بے شک محبت کے ساتھ۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments