دوران حمل شراب نوشی کرنے والی خواتین کے بچوں کے دماغ کمزور ہو جاتے ہیں


سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے لیے شراب نوشی کے ایک سنگین نقصان کی نشان دہی کی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو حاملہ خواتین دوران حمل شراب پیتی ہیں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے دماغ دوسرے بچوں کی نسبت کہیں زیادہ کمزور ہوتے ہیں۔

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوران حمل ماں کے شراب پینے سے بچے کے دماغ کی فعالیت شدید متاثر ہوتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ماں کی یہ عادت بچے کے پیدائش کے وقت وزن پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور وہ کم وزن پیدا ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر لوسیا زکولو کا کہنا تھا کہ ”شراب کے ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کے لیے نقصانات کے شواہد ہر نئی تحقیق کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہوتے جا رہے ہیں چنانچہ ہم خواتین کو نصیحت کریں گے کہ دوران حمل شراب نوشی مت کریں۔ اس سے ان کے بچے کو ذہنی و جسمانی طور پر ایسا نقصان پہنچ سکتا ہے جو تمام عمر ان کے ساتھ رہے گا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments