بجلی کی قیمتوں میں 27 فیصد تک مزید اضافہ ہونے کا امکان


واپڈا کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیز (ڈسکوز) نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے درخواستیں دائر کرنا شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا ترمیمی ایکٹ (ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹربیوشن آف الیکٹرک پاور ایکٹ) کے تحت بجلی کی کمپنیوں کو بجلی کی فراہمی اور ترسیل کے لیے علیحدہ درخواستیں دائر کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیپرا ایکٹ کی دفعہ 23 ای کے تحت پاور سپلائی کے لائسنس رکھنے والے بجلی کی فروخت کا کام انجام دیں گے اور سیکشن 20 کے تحت ڈسٹربیوشن کے لائسنس کی ملکیت رکھنے والے آپریشن، مینجمنٹ اور صارفین کو ترسیل کے حوالے سے سہولیات پر کنٹرول رکھیں گی۔

واضح رہے کہ ڈسکوز کے پاس اس وقت سیکشن 23 (ای) کے تحت پاور لائسنس موجود ہیں علاوہ ازیں فروخت کے علاوہ اب (تنصیب، سرمایہ کاری، آپریشن کی بحالی اور تقسیم کے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے) کی تمام سرگرمیاں ڈسٹربیوشن لائسنس کا ایک حصہ بنتی ہیں۔ دوسری جانب فروخت سے متعلق تمام سرگرمیاں (میٹرنگ، بلنگ اور جمع کرنا وغیرہ) جو پہلے ڈسٹربیوشن لائسنس کے ذریعہ کی جاتی تھیں اب سپلائی لائسنس کا حصہ ہیں تاہم ڈسکوز کو تقسیم اور فراہمی کی سرگرمیوں کو علیحدہ علیحدہ کرتے ہوئے درخواستیں دائر کرنا پڑیں گی۔

جہاں حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیرف ایڈجسمنٹ میں تاخیر نہ کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے وہیں زیادہ تر ڈسکوز اب علیحدہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دائر کر رہی ہیں جس پر ریگولیٹر آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے سے سماعت کرے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments