گریمی ایوارڈ میں پرینکا چوپڑاِ کے سیکسی لباس پر لوگوں کی تنقید


پرینکا چوپڑا چاہے ساڑھی پہنیں یا مغربی لباس، ان کے مداحوں کا ردعمل طوفانی ہوتا ہے۔ اس مرتبہ گریمی ایوارڈ 2020 (Grammys Awards 2020)  کی تقریب میں  کا حصہ بننے کے لئے پرینکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونس(Nick Jonas) کے ساتھ پہنچی تھیں۔

پرینکا چوپڑا نے نک کے ساتھ گریمی 2020 کے ریڈ کارپیٹ پر فیشن ڈیزائنر رالف اینڈ روشو کی ڈیزائنر ڈریس میں انٹری کی۔ اس آئیوری وائٹ گاؤن کی انفرادیت اس کے نیچے گلے یعنی لانگ نیک لائن مین تھی۔ یہ نیک لائن کافی حد تک عریاں تھا چنانچہ لوگوں نے پرینکا کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

پرینکا چوپڑا نے اس ایوارڈ فنکشن میں جانے سے پہلے اس ڈریس میں اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ ان کے ایک مداح نے لکھا “آپ بے حد خوبصورت ہیں لیکن یہ ڈریس آپ پر بالکل بھی نہیں جچ رہا۔ ایک یوزر نے لکھا، یہ جو کپڑا زمین پر لٹک رہا ہے اس سے اپنی فراک پوری کرلیں”۔

تاہم کچھ افراد کے پرینکا کو ٹرول کئے جانے پر ناراضگی بھی ظاہر کی ہے۔ ایک یوزر نے لکھا اگر مرد اپنا جسم دکھائے تو ٹھیک ہے لیکن خاتون دکھائے تو قابل تنقید۔ سچ میں ہمارے زمانے کے لوگ پاگل ہیں۔ اسے پہننے دو، جو وہ پہننا چاہتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments