دو کاروباری دوستوں اکرم سہگل اور عمران چوہدری نے عمران خان پر اربوں روپے لٹا دئیے


 وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کی تھی۔ وزیراعظم کے دورہ ڈیوس کو ان کے دو دوستوں اگرم سہگل اور عمران چوہدری نے سپانسر کیا۔ اطلاعات کے مطابق دوبئی کے بزنس مین عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے عمران خان کے دوست ہیں اور انہوں نے پاکستان کے لیے وزیراعظم کی کوششوں اور درد کو دیکھتے ہوئے یہ دورہ سپانسر کیا۔

عمران چوہدری گذشتہ 35 برس سے دوبئی میں مقیم ہیں جہاں وہ رئیل اسٹیٹ، دھاتوں کی تجارت اور ری سائیکلنگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بحرین سمیت سعودی عرب میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ وہ ایک مخیر شخص کے طور پر مشہور ہیں۔عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورے کو سپانسر اُن کی ذاتی خصوصیات کی وجہ سے کیا۔

اکرم سہگل ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر اور بزنس مین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سیاستدان نہیں ہوں اور نہ ہی سیاست میں ہوں مگر میں عمران خان کی شخصیت۔ ایمانداری اور جو درد وہ پاکستان کے لیے رکھتے ہیں۔اس وجہ سے ان کی حمایت کرتا ہوں۔عمران خان جب کرکٹر تھے تب سے ہم دونوں کی دوستی ہے۔

عمران چوہدری نے 22 جنوری کو ڈیووس میں سعودی بزنس مین خالد جوفلی کے ساتھ مل کر پاکستان اور سعودی عرب کے وفود کے اعزاز میں مشترکہ طور پر عمران خان کے لیے ایک عشائیے کا بھی اہتمام کیا تھا۔ اس عشائیے میں کئی اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی تھی۔

وزیراعظم کے دورہ ڈیوس سے قبل حکومت پاکستان نے کہا تھا کہ اس دورے پر 68 ہزار امریکی ڈالرز خرچہ آئے گا۔جب کہ دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس کے اخراجات اور ملک کو اس دورے سے حاصل فوائد کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ دورہ ڈیوس کس مقصد کے لئے کیا گیا اور اس پر انویسٹ کرنے والوں کے مقاصد کیا ہیں۔ ملک و قوم کے مفاد میں کئے جانے والے دوروں میں کوئی حرج نہیں لیکن جہانگیر ترین اسٹائل کے سرمایہ کار ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ہو سکتے ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments