نوشہرہ میں دو 12 سالہ لڑکوں کی چھ سالہ بچے سے جنسی زیادتی: ملزمان گرفتار


نوشہرہ میں دو 12 سالہ لڑکوں نے چھ سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی حالت غیر ہونے پرملزمان بچے کو ویرانے میں چھوڑکرفرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 12 سال کے دو بچوں نے ایک چھ سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 6 سالہ افغان بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان بچے کو ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے تاہم بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والا 6 سالہ بچہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹرز نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments