فلم ہیکڈ کا دوسرا گانا ریلیز: لال بکنی میں سوئمنگ پول میں رومانس کرتی نظر آئیں حنا خان
فلم ہیکڈ کا دوسرا گانا ریلیز نکر دیا گیا ہے جس میں اداکارہ حنا خان لال بکنی میں سوئمنگ پول میں رومانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ حنا خان اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں سائبر کرائم کے ساتھ گلیمر کا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ وکرم بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 17 فروری کو ریلیرز ہوگی۔
ٹی وی سے گھر گھر میں اپنی پہچان بنانے والی حنا خان فلمی دنیا کے بڑے پردے پر بھی دستک دینے جا رہی ہیں۔ ان کی اس فلم کا ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے۔ اب اس فلم کا دوسرا ویڈو سانگ بھی ریلیز ہوگیا ہے۔ فلم ہیکڈ کے اس گانے کے بول ہیں تو جو ملی (Tu jo mili)۔ اس سے پہلے اس کا پہلا سانگ بھی ریلیز ہوچکا ہے۔ فلم ہیکڈ کے اس گانے کے بول ہیں "اب نہ پھر سے” اس گانے کو امجد ندیم نے لکھا ہے اور یاسر دیسائی نے۔ اس گانے کی کمپوزیشن امجد ندیم عامر نے کی ہے۔ اسے پرتھوی شا نے مکس کیا ہے۔ اس گانے کو اب تک 29لاکھ مرتبہ یوٹیوب پر دیکھا جاچکا ہے۔


