چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبیعت اچانک انتہائی ناساز: رخصت پر جانے کا امکان


چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبیعت اچانک انتہائی ناساز ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث چئیرمین ایف بی آر کے رخصت پر جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رخصت پر جانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کی طبیعت اچھی نہیں تھی اور انھوں نے کئی روز کی تعطیلات کے بعد دوبارہ اپنے فرائض سرانجام دینے شروع کر دیے تھے لیکن اب ان کے بارے میں یہ خب رسامنے آئی ہے کہ ان کی طبیعت اچانک بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments