ہاروی وینسٹن نے ریپ سے پہلے مجھے شرمناک حرکتوں پر مجبور کیا: معروف اداکارہ میمی ہیلی گواہی دیتے ہوئے رو پڑیں


معروف امریکی ادکارہ میمی ہیلی عدالت میں اپنے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کی تفصیلات بتاتے ہوئے روپڑیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق عدالت میں معروف امریکی پروڈیوسر ہاروی وینسٹن کے خلاف نیویارک کے شہر مین ہیٹن کی ایک عدالت میں سماعت ہوئی جس میں متاثرہ اداکارہ میمی ہیلی نے عدالت کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ میمی نے عدالت کو بتایا کہ 2006میں وینسٹن اسے اپنے بیڈ روم میں لے گئے اور انہیں غیراخلاقی اور شرمناک حرکات پر مجبور کیا۔ بعد ازاں ایک اور موقع پر انہیں اپنے بیڈ روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

میمی ہیلی یہ تفصیلات بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور بے اختیار رونے لگیں جبکہ اس موقع پر 67سالہ ملزم ہاروی بھی وہیں موجود تھا۔

اس موقع پر ہاروی کے وکیل نے میمی سے سوال کیا کہ یہ سب ہونے کے باوجود بھی وہ کئی سالوں تک ہاروی سے رابطے میں رہیں اور انہیں محبتوں بھرے پیغامات بھیجے۔

وینسٹن کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ بیالیس سالہ ہالی نے مزید کہا کہ جن دنوں وہ وینسٹن کے ایک ٹی وی پروڈکشن کیلئے کام کررہی تھیں ان دنوں وینسٹن نے انہیں اس کے گھر پر بلایا۔ ہالی کے بقول ’میں صوفے پر بیٹھی تھی کہ ہاروی میری جانب آئے جس پر میں اٹھ کھڑی ہوئی اور کہا نہیں نہیں نہیں‘ تاہم وینسٹن رکا نہیں اور اسے پکڑ کر اپنے کمرے میں زبردستی لے گیا اور بیڈ پر گرا کر شرمناک حرکات کے لئے مجبور کیا۔

اس سب کے کچھ عرصہ بعد ہاروی نے انہیں ایک ہوٹل پر بلایا ، ہالی کے بقول وہ یہ سوچ کر چلی گئیں کہ ’انہیں ٹیلی ویژن یا فلم مین کام دیا جا رہا ہے۔ تاہم جیسے ہی وہ اس کے کمرے میں پہنچیں اس نے زبردستی بیڈ پر گرایا اور زیادتی کی۔ ہالی کے مطابق اس دوران وہ مسلسل گالیاں بھی دیتا رہا۔ ہالی کے مطابق اس نے مزاحمت نہیں کی لیکن بہرحال وہ جنسی تعلق بھی قائم کرنا نہیں چاہتی تھیں۔مگر اس واقعے کیلئے وہ خود کوہی الزام دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ ہاروی وینسٹن کے خلاف ہالی کے دوسرے الزامات کے تحت کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

https://pagesix.com/2020/01/27/harvey-weinstein-accuser-mimi-haleyi-testified-he-ripped-out-tampon-forcibly-performed-oral-sex-on-her/

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments