جشن پوٹھوہار


مارچ 2020 کے آخر میں اپریل کے پہلے ہفتے میں سر زمین پوٹھوہار کی تہذیب وتمدن کے اظہار کے لئے ایک بڑے میلے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پوٹھوہار کی تاریخ کا یہ پہلا میلہ ہے۔ جس میں پوٹھوہار کی قدیم ثقافت، کھیل، روایتیں اور تماشوں سمیت تاریخی ورثہ کی نمائش کی جائے گی۔ یوں سمجھیں کہ پوٹھوہار کو نئی اٹھان دینے کا ایک مکمل اور جامع پروگرام ہے۔ پاکستان کی لسانی اور جعفرافیائی اکائیوں پوٹھوہار کئی حوالوں سے منفرد اوردلچسپ علاقہ ہے۔

جو اپنی الگ تھلگ اور خاص ثقافت کا حامل ہے۔ جس کارہن سہن، زبان، کھیل تماشے، رسم و رواج اپنی ایک شناخت رکھتے ہیں۔ بحیثیت مجموعی خطہ پوٹھوہار ایک اکائی ہے جس طرح پاکستان کی باقی ریجنل اکائیاں اور صوبے ہیں۔ خطہ پوٹھوہار کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ علاقہ اپنی ہیت جغرافیائی، لسانی، ثقافتی میں اپنے اندر ایک صوبے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ کہنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ خطہ پوٹھوہار کا انگ انگ صوبے کی فطرتی کامانگ رکھتا ہے۔ میلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستان کے عوام کو اس امر سے واقف کرایا جائے کہ خطہ پوٹھوہار ایک اکائی ہے اور اپنی الگ شناخت کا حامل ہے۔

ورلڈپوٹھوہار میلے میں دنیا بھر سے پوٹھوہار ریجنل کے لوگ شرکت کررہے ہیں۔ اہم ترین بات ہے کہ دیار غیر میں برس ہا برس سے قیام پذیر پوٹھوہاریوں نے اپنی مٹی سے رشتہ نہ صرف استوار رکھا ہوا ہے بلکہ دیار غیر میں بھی پوٹھوہار کلچر کی شمع جلائے رکھی ہے۔ برطانیہ، سپین، جرمنی اور کئی دوسرے ممالک میں پوٹھوہاری میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ میگزین، اخبار اور ویب سائٹس کے ذریعے پوٹھوہاری ثقافت کی آبیاری کی جارہی ہے۔ ورلڈ پوٹھوہار میلے کو لے کر دیار غیر میں بھی اتنا ہی جوش وخروش پایا جاتا ہے جتنا خطہ پوٹھوہار میں ہے۔

میلے کے افتتاحی سیشن میں ملک کی بڑی شخصیت مہمان خصوصی ہوگی جو میلے کا افتتاح کرے گی جبکہ ایوارڈ اور انعامات کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی آمد متوقع ہے۔ علاوہ ازیں ملک کی اہم شخصیات، وزراء، ارکان پارلیمان سمیت سیاسی وسماجی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جارہا ہے۔ جس میں اداکار، فنکار، کھلاڑی، سفارتکارشامل ہیں۔

س ضمن میں جشن پوٹھوہار کی میزبان تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کرتا دھرتا دعوتی مہم چلا رہے ہیں۔ جشن پوٹھوہار کے لئے ترانے اور گیتوں کی ریکارڈ نگ بھی جاری ہے۔ مارچ کے پہلے یا دوسرے ہفتے پوٹھوہاری مشعل چڑھتل نکالی جائے گی جو پورے پوٹھوہار میں ڈھوک ڈھوک جائے گی۔ جشن کے روز مچ بھی لگایا جائے گا۔ جشن پوٹھوہار کا بڑا شغل بیل دوڑ ہے۔ جس میں پوٹھوہار سے نامی گرامی بیل شریک ہوں گے۔ بیل دوڑ پوٹھوہار مقبول کھیل ہے اور کوئی گاؤں ایسا نہیں ہے جس گاؤں میں بیل کی جوڑیاں نہ ہوں۔

حالانکہ یہ بہت مہنگا ہے شوق ہے۔ بیل جوڑی کی قیمت ستر لاکھ تک بھی ہے۔ شوقین حضرات نے بڑے بڑے گروپ تشکیل دے رکھے ہیں۔ گروپوں میں مقابلے کی مخاصمت بھی پائی جاتی ہے۔ ایک دوسرے پر بازی لیجانے کا رجحان بدرجہ اتم موجود ہے۔ گھڑدوڑ اور گھڑ کرتب دوسرا بڑا کھیل ہے۔ میلے کے پہلے روز بیل دوڑ کے مقابلے ہوں گے۔ جس میں پانچ سو کے قریب بیلوں جوڑے ہوں گے۔ یہ ایونٹ دن کی روشنی میں ہوگا جبکہ رات بیت بازی، پوٹھوہاری شعر اور مشہور لوک فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسرے دن گھڑ دور، نیزہ بازی کا بڑا پروگرام ہوگا اور اس کی دوسری جانب والی بال کا ٹورنامنٹس اور کبڈی کے میچ ہوں گے جبکہ رات کو پوٹھوہاری اسٹیج شو اور ڈرامہ ہوگا۔ فوک گلوکار محافل سجائیں گے۔ میلے کی منفرد اور دلچسپ آئٹم مچ ہے جو دن رات جلتا رہے گا۔ جس سے میلے کی فضا میں گرمی کا احساس رہے گا اور شرکاء میں سرگرم رہیں گے۔ میلے کے تیسر ے اور آخری دن ایوارڈ شو ہوگا۔ جس میں ملک کے نامور ستارے پرفارم کریں گے۔ انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ انعامات میں جی ایل آئی گاڑیاں، کاریں، ٹریکٹر، موٹرسائیکل اور دیگر بے شمار انعامات، ٹرافیاں، کپ اور شیلڈ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments