عورتیں ہم جنس پسند کیوں ہوتی ہیں؟

ہم جنس پسندی کے موضوع پر کافی دن پہلے ایک مضمون لکھا جس میں ہم جنس پسندی کے حوالے سے صرف مردوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ مضمون چند ملاقاتوں کا احوال تھا۔ زیر نظر مضمون میں بھی کچھ جوان اور ڈھلتی عمر کی ہم جنس پسند خواتین کے ذاتی تجربات اور مشاہدات پرمبنی گفتگوکا احوال ہے۔ کوشش ہوگی کہ ہم جنس پسند خواتین کے خیالات اور باتیں کسی تبدیلی کے بغیر پڑھنے والوں تک  پنہچا دوں۔ یہ 2014 کی

Read more

عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے

اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں واضح فرماتا ہے کہ وہ بندے پر اپنے حقوق معاف کردے گا مگر بندے پر بندے کے حقوق معاف نہیں کرے گا یعنی حقوق اللہ سے حقوق العباد اہم ترین ہیں۔ اللہ کے بندوں کو ناراض کر کے اللہ کو راضی کرنے کی سعی لاحاصل ہے۔ آبائی گاؤں میں رہتے ہوئے مذہب کی رسومات زیادہ تر خواتین کو ادا کرتے ہوئے دیکھا۔ راقم کی چچی محترمہ عالم و فاضل تو نہیں ہے مگر خواندہ ضرور

Read more

اسلامی نظام کیا ہے اور نفاذ کیسے ہوگا

سرزمین پاکستان پر ریاست کا ایک مبہم بیانیہ ہے جو صرف ریاست کو تقویت دیتا ہے۔ جس میں اسلام کو ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی بیانیہ عوام میں مقبولیت رکھتا ہے۔ مذہبی سیاسی جماعتیں بھی کسی نہ کسی شکل میں ریاست کی اتحادی ہیں اور اسلامی نظام کے نفاذ کے نعرے لگاتی ہیں۔ جماعت اسلامی سمیت کسی بھی مذہبی جماعت نے اسلامی نظام کا سیاسی ڈھانچہ نہیں دیا ہے۔ اگر بات کرتے ہیں تو اخلاقی نظام تک

Read more

ایوان زیریں میں گالم گلوچ میرٹ پر ہوئی ہے، حیران مت ہوں

پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابا جمہوری ممالک کی روایت ہے۔ دنیا بھر کی پارلیمان میں ہنگامے، لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔ یہ کوئی انوکھی اور غیر مہذب بات نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں کا ہنگامہ معمولی تھا کیوں کہ اسمبلی چھوٹی ہے۔ 800 ممبران کی اسمبلی ہوتی تو حقیقی عوامی اسمبلی کہلائی جاتی یہ 342 ارکان کا ایوان زیریں بھی دھن دولت اور رسہ گیری کی بدولت وجود میں آیا ہے۔ یہ کسی سیاسی جماعت کے تربیت یافتہ سیاستدانوں کا

Read more

منگلا ڈیم متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟

پاکستان میں مقیم ریاست جموں و کشمیر کے مہاجرین اول تو وہ ہیں جنہوں نے 1947 کو ہجرت کی اور پاکستان کے مختلف مقام پر پناہ گزین ہوئے تھے۔ انہیں ریاستی پناہ گیر یا مہاجر کہا جاتا ہے جبکہ دیگر کو ہندوستانی مہاجر سے پکارا جاتا ہے۔ ریاست جموں و کشمیر سے 1947 کے بعد بھی ہجرت کا سلسلہ جاری رہا ہے مگر 1947 کے مہاجرین کو پاکستان میں ابھی تک سرکاری طور پر مہاجر کا درجہ ہی دیا جاتا

Read more

پاکستان میں ہم جنس پسند خواتین کی مشکلات اور شناخت کا بحران

پاکستان میں مختلف شناخت کے حامل افراد کے لئے کئی مشکلات ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق کی عدم دستیابی سمیت خوف کا مسلط رہنا زیادہ اذیت ناک ہے۔ یہی کیفیت مختلف عقیدہ رکھنے والوں کو بھی درپیش ہے۔ اختلاف رائے رکھنا بھی خود کو موت کے منہ میں دھکیلنے والی بات ہے۔ مختلف شناخت کے حامل افراد میں سر فہرست خواجہ سرا (ٹرانسجینڈرز ) ہیں جبکہ ہم جنس پسند افراد کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جو شناخت مخفی رکھ کر

Read more

عمران خان اور قیادت کا بحران

عمران خان نے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تب بھی سیاسی جغادریوں نے مذاق بنایا اور طنز کی تھی کہ یہ پارٹی نہیں چلے گی۔ انتخابی مہم کے دوران بھی یہی کہا جاتا رہا ہے کہ اقتدار عمران خان سے بہت دور ہے۔ وزیر اعظم بن گئے تو کہا گیا کہ جو لے کر آئے ہیں۔ جلدی چلتا کریں گے۔ تین سال گزر گئے ہیں۔ حسب روایت اپوزیشن نے حکومت کے خاتمہ کے لئے تحریک چلائی اور ناکامی سے

Read more

درست خیالی کا فقدان کیوں؟

1968۔ 69 میں جائیں تو عوام میں عمومی سطح پر درست خیالی اور فکری ترقی کے اشاریے ملتے ہیں۔ لوگوں میں اختلاف نظریات، طریقہ کار اور سیاسی امور پر ہوتا تھا۔ ذاتیات پر بات کرنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر تھا۔ نظریاتی اور سائنسی طرز فکر کو فوقیت دی جاتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس دور میں بڑے سیاسی لیڈر، اساتذہ، شاعر، ادیب، گلوکار، اداکار الغرض ہر شعبہ زندگی سے نابغہ روزگار شخصیات پیدا ہوئیں اور پاکستان کا

Read more

الو اور اس کے پٹھے

الو ایک دانا اور سمجھدار جانور ہے جو پرواز بھی کر سکتا ہے۔ یہ ایک شکاری پرندہ ہے جو دن میں سوتا ہے اور رات کے وقت شکار پر نکلتا ہے۔ کچھ دن میں بھی شکار کرتے ہیں۔ الو ایک وقت میں تین اطراف میں دیکھ سکتا ہے جبکہ انسان صرف 2 اطراف میں دیکھ سکتا ہے۔ الو کی سننے کی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ یہ آواز کی سمت اور آنے والی آواز کے فاصلے کا تعین بھی کر سکتے ہیں۔ چڑ چچڑ چچڑ چچڑ بہت کرتے ہیں۔ عمومی طور پر الو کو منحوس سمجھا جاتا ہے۔

Read more

حامد میر کو سرعام پھانسی دو

کراچی سے صحافی بلال فاروقی نے فیس بک پر پوسٹ کی کہ میں بلال فاروقی حامد میر کے ساتھ کھڑا ہوں کیا آپ بھی حامد میر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس کے جواب میں راقم نے بھی ایسی پوسٹ کردی کہ میں ارشد سلہری حامد میر کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کیا آپ بھی حامد میر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کے بعد ملکی شہریوں کے کمنٹس کی بھرمار ہونے لگی کہ حامد میر غدار ہے۔ ریاستی اداروں کا دشمن ہے۔

Read more

اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ

اسد طور پر حملہ ہر صورت میں قابل مذمت ہے اور گھر میں گھس کر مارنا انتہائی تشویشناک ہے۔ تشدد کی ہر شکل معاشرے اور ملک تباہ کر دیتی ہے۔ قومیں بکھر جاتیں ہیں۔ صحافیوں پر حملے معمول بن گیا ہے۔ اسد طور پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس میں کئی پہلو واضح ہیں۔ ویڈیو کی مدد سے حملہ آوروں کو آسانی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ تحقیقات کے بعد اصل حقائق تک پہنچا جا سکتا

Read more

پنجاب حکومت راولپنڈی رنگ روڈ کی منظوری اور منسوخی پر ابہام دور کرے

راولپنڈی رنگ روڈ کے تیزرفتار کام میں تعطل سے مایوسی اور بے یقینی پھیل رہی ہے۔ بالخصوص کاروباری طبقہ کو شدید دھچکا لگا ہے جو اندرون شہر سے کاروبار کو رنگ روڈ پر شفٹ کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے۔ دوسری طرف رنگ روڈ متاثرین ہیں۔ جن کی زمین و جائیداد منصوبہ کی زد میں آ چکی ہیں مگر معاوضہ جات نہیں ملے ہیں۔ ان میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے کہ زمین و جائیداد بھی گئی اور معاوضہ بھی نہیں ملا ہے۔ اب یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑا ہے۔

Read more

راولپنڈی رنگ روڈ پھر سرد خانے کی نذر

لاہور رنگ روڈ 85 کلومیٹر طویل 6 رویہ ہے۔ یہ ایم 2 موٹروے اور این 5 نیشنل ہائی وے سے مربوط ہے ، رنگ روڈ میں درج ذیل 19 انٹرچینج اور پل ہیں۔ بابو صابو انٹرچینج، گلشن راوی انٹرچینج، سگیاں انٹرچینج، لاہور، نیازی انٹرچینج، بادامی باغ چوراہا، شاد باغ پمپنگ اسٹیشن کے قریب انڈر پاس، محمود بوٹی انٹرچینج، جی ٹی روڈ انٹرچینج (قائد اعظم انٹر چینج) ، کینال بینک روڈ میں ہربنس پورہ انٹرچینج، ریلوے لائن چوراہا، جلو روڈ اوور

Read more

خدا مولانا طارق جمیل اور رابی پیرزادہ کے کاروبار میں برکت دے

ماضی فراموش کر کے عمران خان وزراعظم بننے سے پہلے ہی اسلام کی طرف مائل ہو گے تھے۔ 2013 کے بعد جذبۂ ایمانی مزید بڑھ گیا اور سیاست پر اسلامی رنگ خوب چڑھایا گیا۔ ایاک نعۡبد و ایاک نسۡتعیۡن ؕ۔ سیاسی انتخابی جلسوں میں نعرے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ مدینہ کی ریاست کا تصور دیا گیا ہے۔ احادیث اور قرآنی آیات سمیت سیرت رسول پاک ﷺ موضوع بنایا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی سرزمین پر ننگے

Read more

وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل کو بیوروکریسی کیوں ناکام بنانا چاہتی ہے؟

پاکستان سٹیزن پورٹل پر پی ایم او میں درخواست ارسال کی کہ صحافی ہوں۔ بے روزگار ہوں۔ معذور ہوں۔ مریض ہوں۔ ریاست پاکستان کا شہری ہوں۔ حکومت مدد کرے۔ پورٹل سے درخواست فوری ضروری کارروائی کے لئے آگے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے عمل درآمد کرتے ہوئے درخواست ایم ڈی بیت المال کے سپرد کر دی کہ درخواست کو قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے۔ یہی کام ایم ڈی بیت المال نے کیا۔ درخواست ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کی اور بری الذمہ ہوئے کہ کام نمٹایا دیا ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے بعد بدقسمتی سے کوئی زکوٰۃ کمیٹی، یونین کونسل یا کوئی اور ایسا راستہ نہیں تھا کہ آن لائن یہ فریضہ بطریق احسن انجام دیا جا سکتا۔ درخواست گزار سے رابطہ کیا گیا۔ کہا گیا کہ آپ مقامی زکوٰۃ کمیٹی سے رابطہ کریں یا پھر بیت المال کو براہ راست درخواست دیں۔ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

Read more

علی زیدی سے منسوب ویڈیو کا سچ، عمران خان اور مقتدرہ

پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور حکومت کے وزیر علی زیدی سے منسوب کی گئی بات چیت سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے۔ علی زیدی کے مطابق یہ بات چیت فیک ہے لیکن اس میں بولنے والے نے جو تحریک انصاف، عمران خان اور حکومت کے بارے تحریک لیبک کے احتجاج کے تناظر میں کہا ہے۔ جس طریقے سے کہا ہے۔ روایتی طور پر بالکل درست ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ حکومت کیا ہے۔ عمران خان کو کون لایا ہے۔ لغویات اور فحش گوئی کا بھی جم کے مظاہرہ کیا گیا ہے۔

Read more

اندھا بہرا مسلمان

اندھا بہرا مسلمان ایک تنقیدی فلسفہ ہے۔ جس کا بنیادی مقصد مسلمان کو جھنجوڑنا ہے۔ خواب غفلت سے بیدار کرتے ہوئے تعلیم اور جرأت تحقیق کی جانب راغب کرنا ہے۔ قرآن مجید کا حقیقی قاری بنانا ہے کہ وہ دین کے ماخذ قرآن کو سمجھ کر دین کی روح کے مطابق اپنے معاملات زندگی کرے۔ رکوع تحریک اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

Read more

ہمارے وژنری وزیراعظم اور ترقی کرتا پاکستان

لاہور میں ایک چھوٹے درجے کے اخبار میں نیوز روم اور رپورٹنگ کے لئے سٹاف کی ضرورت تھی۔ لڑکے اور لڑکیوں کے انٹرویو کیے جا رہے تھے۔ ایک 30 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان بھی انٹرویو کے لئے اخبار کے دفتر میں تشریف فرما تھے۔ موصوف کی باری آئی تو پہلے خفگی کا اظہار کیا کہ اسے اتنا انتظار کیوں کرایا گیا ہے۔ آپ لوگ مردم شناس نہیں لگتے ہیں۔ انٹرویو میں صاحب مذکور کا کہنا تھا کہ وہ

Read more

عمران خان کا نیاپاکستان اسرائیل کا دوست

عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں اسرائیل کو تسلیم کیے جانے پر پاکستان کے نوے فیصد عوام کو یقین ہے۔ دس فیصد کو ابہام ہے۔ گزشتہ سال خبر تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ اس خبر پر کافی دنوں تک تبصرے بھی جاری رہے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران بھی یہ کہا جاتا رہا ہے کہ عمران خان سے اسرائیلی حکام نے ملاقات کی تھی۔ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے پاکستان کے عوام میں اس امر پر یقین پختہ ہو گیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل کو تسلیم کر لیا جائے گا۔ حالات و واقعات اور نئی بنتی صورتحال میں یہ بات کہنا مبالغہ نہیں ہوگا کہ پاکستان رواں سال میں اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے کا پل صراط عبور کر لے گا۔

Read more

نالائق وزیراعظم

بڑے پاپا جب پی ایم تھے تو انہوں نے خاندانی روایت کو تقویت دی اور پندرہ سو کروڑ جمع کر رکھے تھے۔ چھوٹے پاپا جب سی ایم بنے تو خاندانی بیلنس میں 2500 کروڑ کا اضافہ ہوا تھا۔ ایم پی ایز کو بھی سو سو کروڑ کے خصوصی فنڈ دیے گئے۔ پارٹی کے لوگ اور عوام بڑے پاپا کے دور حکومت سے بھی زیادہ خوش تھے۔ چھوٹے پاپا نے پل، سٹرکیں، اوور برج اور تعمیرات کا جال بچھا دیا تھا۔ بڑے بڑے میگا پراجیکٹ مکمل کیے تھے۔ 200 ارب کے پلاٹ تقیسم کیے گئے تھے۔ ہر طرف طوطی بولتا تھا۔ اسمبلی میں ہر بل پاس ہوتا اور کابینہ ہر پالیسی منظور کرتی تھی۔ پارٹی ورکروں اور عہدے داروں کی سرکاری اداروں میں سنی جاتی تھی۔ پولیس اشاروں پر ناچتی تھی۔

Read more

ہم جنسیت اللہ کی مرضی ہے

ہم جنسیت پر استاذی وجاہت مسعود کی تحریر میں انسانی اخلاقیات، انسان کے انسان کے ساتھ رویے، انسانی حقوق اور مختلف شناخت کے حامل افراد کی معاشرے میں قبولیت کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ جس پر حسب روایت دشنام ترازی اور ہم جنسیت کو فروغ دینے کے الزامات دھرے گئے ہیں بجائے اس کے دلیل سے بات کی جائے اور مسئلہ سلجھایا اور سمجھا جائے۔ ہم جنسیت کو فروغ دینے کی بات ایسے ہی ہے کہ اگر کوئی معذور

Read more

این جی او زدہ اشرافیائی جمہوریت اور تبدیلی کا دھوکہ

عوام کی حکومت عوام کے لئے اور عوام پر جمہوریت کی عمومی تعریف کی جاتی ہے۔ جمہوریت میں بندوں کو شمار کیا جاتا ہے۔ معیار نہیں جانچا جاتا ہے۔ یعنی تولا نہیں جاتا گنا جاتا ہے۔ جمہوریت کی یہ تعریفیں اور مفہوم سرمایہ دارانہ اور اشرافیہ کی جمہوریت کا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد یہ باور کرانا ہے کہ جمہوریت ایک ایسا طریقۂ انتخاب ہے کہ جس کے ذریعے کوئی بھی منتخب ہو سکتا ہے۔ جمہوریت کی کوئی اخلاقیات نہیں

Read more

میرا جسم میری مرضی” پر اعتراض کیا ہے؟ "

عورت مارچ پر اعتراضات ختم نہیں ہو رہے ہیں۔ عورت کی شخصی آزادی کو بے حیائی اور بدچلنی قرار دیگر شعور کا گلا دبانے کی کوشش بڑی شدومد سے جاری ہے۔ بڑا معصوم سوال کیا جاتا ہے کہ حقوق کس سے مانگے جا رہے ہیں۔ عورت اور مرد کا تقابل کیا جاتا ہے۔ میاں بیوی، بہن بھائی، ماں باپ سمیت دیگر رشتوں کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔ مذہبی حوالے دیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اسلام نے چودہ

Read more

رکوع، فہم القرآن کی تحریک

قرآن کی تلاوت اللہ سے مخاطب ہونا ہے۔ اللہ کے احکامات اور فرمودات کو یاد کرنا ہے۔ اللہ کی قربت حاصل کرنا ہے۔ مگر یہ تبھی ممکن جب آپ کو سمجھ آ رہی ہو کہ تلاوت کردہ آیات میں اللہ کیا کہہ رہا ہے۔ تلاوت کی حقیقی افادیت اور تقدس تب ہی اجاگر ہو سکتا ہے جب قرآن کی تلاوت کرنے والا یہ سمجھ سکے کہ جن آیات کی تلاوت کی جا رہی ہے۔ ان میں قرآن کیا کہہ رہا

Read more

ڈرٹی پالیٹکس، عمران خان اور حسن نثارکے خطبات

حکومت کی نیت کیا ہے اس سے قطع نظر عوام کو یہ جاننے کا حق تو دیا جائے کہ کون کس کا آدمی ہے۔ پرویز مشرف اور عمران خان نے تو گھڑمس ہی مچا دیا ہے ایسے آدمی سیاست میں لے کر آئے ہیں جو سیاسی نظریات تو دور کی بات ہے۔ ان کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہے۔ محض ہوا کا رخ دیکھ کر چل پڑتے ہیں۔ سیاست اوراخلاقیات کی ایسی مٹی پلید کی ہے کہ اچھے بھلے جذباتی

Read more

سرخ گلابوں کا دن، عورت مارچ اور قیادت کا بحران

چودہ فروری کو یوم محبت منایا جاتا ہے۔ محبت کرنے والے ایک دوسرے کو سرخ گلاب کے پھول دے کر اظہار محبت یا تجدید محبت کرتے ہیں۔ پچھلے کئی سالوں کی طرح حسب روایت یوم محبت گزر گیا ہے اور ساتھ ہی کئی لوگوں کا جذبہ ایمانی بھی رفوچکر ہو گیا ہے۔ یوم حیاء کا دن بھی گیا۔ یوم سسٹر بھی گیا۔ یعنی حیاء اور یوم سسٹر محبت کے دن کی ضد میں منانے کا محض اعلان کیا جاتا ہے۔ کچھ کالے دل والے محبت کی مخالفت اور نفرت کے حق میں اخبارات میں اوٹ پٹانگ مضامین تراشتے ہیں اور کئی جعل ساز رنگین اخباری ایڈیشن دے مارتے ہیں۔

Read more

راولپنڈی رنگ روڈ کا مقدمہ

راولپنڈی رنگ روڈکے اطراف میں متاثرین پریشان اوربے چین ہیں۔ انتظامیہ مست ہاتھی کی طرح دھونس سے سب کرگزرنے پر کمربستہ ہے۔ پراپرٹی مافیاز الگ سے مورچہ زن ہیں۔ تکلیف اور نقصان میں وہ لوگ ہیں جن کی زمینیں، گھر، جائیدادیں رنگ روڈ کی زد میں ہیں اور ان کے ساتھ معاوضہ کے نام پر کھلا فراڈ کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ، سرمایہ کار، کمپنیاں ملی بھگت سے زمینوں پر قبضہ اور اونے پونے زمینیں ہتھیانے کے درپے ہیں۔ رنگ

Read more

عربی لازمی پڑھانے کا بل اور ترجمہ قرآن کی تحریک

ایوان بالا میں گزشتہ دنوں تعلیمی اداروں میں عربی لازمی پڑھانے کا بل منظور کیا گیا۔ جس کا بنیادی مقصد قرآن پاک سمجھنے کی اہلیت پیدا کرنا ہے۔ اسلام ، مسلمانوں کی تاریخ و فلسفہ سمیت دیگر علوم کے اعلیٰ ترین خزینے عربی زبان کی کتابیں ہیں جس سے استفادہ ممکن بنایا جا سکے۔ مغرب کے پاس فلسفے کے زیادہ ترعلوم عربی زبان کے تراجم سے کشید کردہ ہے۔ اہم ترین یہ بھی ہے کہ قرآن کی زبان عربی ہے۔

Read more

عمران فاروق قتل کیس میں قید معظم علی کی کہانی

معاشروں میں ظلم کی روایت تو پرانی ہے مگر جدید دور میں ظلم کے خلاف انصاف کی دیوار کھڑی کی گئی ہے۔ معاشرے میں ظلم کا شکار افراد مظلومیت کا رونا رونے کی بجائے انصاف کی آخری امید لے کر عدالت سے رجوع کرتے ہیں۔ عدالت ہی واحد ذریعہ ہے جو ظلم اور نا انصافی کا راستہ روکتا ہے۔ جس سے معاشروں میں تہذیب و تمدن پنپتی ہے اور معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ جن معاشروں میں یہ توازن قائم نہیں

Read more

عجب موسم ہے وطن کا، دھندلکا ہی دھندلکا ہے

آپ اگر کسی طے شدہ پروگرام کے مطابق کچھ رہے ہیں تو کوئی طے شدہ پروگرام خراب کردیتا ہے تو آپ کو شدید غصہ بھی آئے گا۔ آپ ناراض بھی ہوں گے۔ اگر خراب کرنے والا پھر بھی باز نہیں آتا ہے تو آپ لڑنے مرنے پر بھی اتر آئیں گے۔ بے شک وہ آپ کے طے کردہ پروگرام سے بہتر پروگرام کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا ہے۔ مگر کمبخت نے آپ کے پروگرام کو تو درہم برہم کر دیا

Read more

کشمیر، بھارت، فلسطین، اسرائیل اور پاکستان

ریاست جموں وکشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا جاتا ہے۔ مسئلہ جموں وکشمیر میں پاکستان براہ راست فریق ہے۔ پاکستانیوں کے کشمیریوں کے ساتھ خونی، مذہبی، سیاسی و سماجی رشتے ہیں۔ لاکھوں کشمیری عوام پاکستان میں رہتے ہیں۔ کشمیری مہاجرین پاکستان سے حقیقی محبت کرتے ہیں اور پاکستان کو ہی اپنا وطن سمجھتے ہیں۔ مہاجر کی بجائے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کے دل دونوں جانب آر اور پار دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی عوام بھی کشمیریوں سے

Read more

انقلاب کیسے آتا ہے؟

مارکسزم انقلاب کی پہلی جامع نظریاتی دستاویز ہے۔ جس کا عملی اظہار روس میں ولایمیرلینن کی قیادت میں ہوا۔ لینن ازم کارل مارکس کے فلسفہ انقلاب کی عملی تعبیر ہے۔ چی گویرا انقلاب کے لافانی ہیرو ہیں۔ دنیا میں آج بھی سب سے زیادہ پرنٹ ہونے والی تصویر چی گویرا کی ہے۔ جس کا واضح مطلب ہے کہ چی گویرا کی انقلابی جدوجہد قبولیت کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ دوسرا نام بھگت سنگھ شہید کا ہے جو جنگ آزادی

Read more

پہلا جمہوری محاذ اور درست خیالی کی تحریک

جمہوریت یونانی زبان کے دو لفظوں ڈیموس اور کریسی کا مجموعہ ہے۔ ڈیموکریسی۔ ڈیمو کا مطلب عوام اور کریسی کا مطلب بالادستی یعنی حکومت یا اقتدارہے۔ اشرافیہ سے نچلے طبقات کی حکومت کو جمہوریت کہا جاتا ہے۔ اگر ریاست پر اشرافیہ انتخابات کے ذریعے منتخب ہو کر بھی اقتدار میں آ جائے۔ تب بھی اشرافیہ کی حکومت کو جمہوری حکومت نہیں کہا جا سکتا ہے۔ جمہوریت اور جمہوری حکومت صرف محکوم اور غریب عوام کا اقتدار میں آنا ہے۔ جمہوریت

Read more

پنجاب کے عظیم سپوت مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ اور ہم

لاہور کے شاہی قلعہ میں پنجاب کے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب ہے، اس مجمسے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کو ان کے پسندیدہ گھوڑے پر بیٹھے دکھایا گیا ہے، گزشتہ روز شاہی قلعے میں تفریح کے لئے آنے والے ایک نوجوان ظہیر نے مجسمے کا بازو توڑ دیا۔ نوجوان کا تعلق لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ ہے اوراس کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے ہے۔ نوجوان ظہیر کا کہنا ہے کہ رنجیت سنگھ نے مسلمانوں پر مظالم

Read more

مصطفیٰ نواز کھوکھر: حقیقی بھٹواسٹ

پیپلز پارٹی کی سیاست نوجوانوں سے نکل کر جوڑ توڑ اورڈرائینگ رومز تک محدود تھی۔ جب نواز کھوکھر نے اس وقت ہوا کے برعکس پیپلز پارٹی میں انٹری دی اور بھرپور طریقے سے اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کیا۔ پیپلز پارٹی کے سابق سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھو کھر کے سپوت ہونے کے باوجود خاندانی سیاست کے امین نہیں ہیں اور نہ روایتی نوجوان سیاسی رہنماؤں کی طرح ان کا سفر ہے۔ والد کی انگلی پکڑ کر سیاست میں

Read more

حکومتیں گرانے اور مغلظات کی سیاست

1990 میں میٹرک پاس کیا۔ والد صاحب نے کہا کہ بے نظیر نوکریاں دے رہی ہے۔ تم بھی کوشش کرو۔ ملازمت کے ساتھ آگے پڑھ بھی لینا۔ ابا جی نے اپنے حلقہ سے منتخب پیپلز پارٹی کے ایم این اے بریگیڈئر حامد نواز (سابق گورنر شاہد حامد اور لیگی رہنما زاہد حامد کے والد) کے نام چٹھی لکھ دی کہ میرا بیٹا میٹرک پاس ہے۔ معذور کوٹہ میں سرکاری ملازمت کرا دی جائے۔ بھرپور امید تھی کہ ملازمت مل جائے گی۔ بریگیڈ حامد نواز انگریزی میں لیٹر لکھ کر دیتے کہ فلاں کے پاس چلے جاؤ۔ سفارشی لیٹر پر اور کیا لکھا ہوتا زیادہ سمجھ تو نہ آتی مگر ایک سطر فی سبیل اللہ رومن اردو میں لکھی ہوتی وہی سمجھ پاتا مگر اس وقت فی سبیل اللہ کے معانی سمجھ نہیں آئے۔ بہت بعد میں مطلب کا اندازہ ہوا کہ نوکریاں مفت میں نہیں ملتی ہیں۔

Read more

سلگتے مسائل اور قیادت کا بحران

بیماری اور تندرستی میں کشمکش کا نام بحران ہے۔ سراسیمگی، دیوانگی کی حالت، مدوجزر اور تغیروتبدل آتا رہے تو اسے بحران کہتے ہیں۔ بحرانی کیفیت میں اچھے اور غلط کی تمیز نہیں کی جا سکتی ہے۔ عدم اعتماد کی فضا قائم رہتی ہے۔ ملک میں اس وقت قیادت کا بحران ہے۔

قیادت کے بحران میں خود ساختہ لیڈروں کے ریوڑ ہوتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی بہتات ہوتی ہے۔ سیاست محض خود نمائی، الزام تراشی، بلاضرورت اتحاد، بے مقصد جلسے، غیرضروری تقریروں تک محدود ہوتی ہے۔ قیادت کے بحران سے قیادت کافقدان جنم لیتا ہے۔

Read more

چلیں 2021 خود مختار فلسطین کے نام کرتے ہیں

فلسطین کے ساتھ پاکستانیوں کا نام کا مذہبی رشتہ ہے۔ مگر یہی مذہبی رشتہ کی تڑپ چین کے مسلمانوں کے لئے نظر نہیں آتی ہے۔ بوسنیا، چیچنیا اور دیگر خطہ کے مسلمانوں کے لئے بھی نہیں ہے۔ شہ رگ پرمودی پنجے گاڑئے کشمیریوں کا خون نچوڑ رہا ہے مگر ہم عالمی ضمیر جگانے کے لئے ڈھنگ کا احتجاج بھی نہیں کر پائے ہیں۔ گزشتہ 72 سالوں میں فلسطینی عوام شہید ہو رہے ہیں۔ جنگ کی حالت میں زندگیاں گزار رہے

Read more

شناخت کا ابہام اورخواتین سے دھکا شاہی کلچر

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے گزشتہ دنوں کال موصول ہوئی تو سمجھنے میں مشکل ہو رہی تھی کہ کال پر بات عورت کر رہی ہے یا مرد ہے۔ موصوف نے تعارف کرایا کہ صنم (فرضی نام) بول رہا ہے اور اسے عاصمہ جہانگیر یا پھر ہیومن رائٹس کمیشن کے کسی بڑے سے بات کرنی ہے۔ آپ بات کرا سکتے ہیں۔ عرض کیا کہ محترمہ عاصمہ جہانگیر سے بات تو اب اللہ ہی کرا سکتا ہے۔ خاکسار میں اتنی روحانی طاقت نہیں ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کے کسی رہنما سے بات کرا دیتا ہوں۔

Read more

ہم جنس پسندوں کو جینے کا حق ہے

ہم جنس پسند افراد کے حقوق اور ان کی حمایت پر اعتراضات اور بعض افراد کی جانب سے لعنت ملامت اور گالم گلوچ کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ یہاں مجھے مجبوراً ہم جنس پسندوں اور گالی گلوچ کرنے والوں کے لئے ایک ہی لفظ یعنی افراد کا سہارا لینا پڑا ہے۔ ہم جنس پسند بھی انسان ہیں۔ یہی انسانی ہمدردی ہے کہ انہیں بھی انسان سمجھا جائے اور ان کے انسانی حقوق کی بات کی جائے۔ انہیں جینے کا

Read more

صوبہ پوٹھوہار کی تحریک کا منہاج اور پوٹھوہاری زبان

پوٹھوہاری، ہندکواور سرائیکی کوپنجابی زبان کا لہجہ کہنے پربعض سرائیکی دوستوں نے اخلاقیات کا لحاظ کیے بغیر لعنت وملامت شروع کردی مگر خطہ پوٹھوہار کے باسیوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے خاموشی کا مظاہرہ کیا۔ ہندکو والوں نے بھی چپ سادھے رکھی کہ بات تو درست ہے۔ ماہرین لسانیات بھی لہجہ ہی قرار دیتے ہیں۔ تاریخی شواہد بھی یہی حقیقت آشکار کرتے ہیں کہ پوٹھوہاری، ہندکو اور سرائیکی پنجابی زبان کے لہجے ہیں۔ یہ بات صرف زبان و بیان

Read more

پی ڈی ایم کے گنبد، ہوا میں معلق تحریک اور بیانیہ کا بوجھ

سیاسی تحاریک رجحان سازی کرتی ہیں اور ہواؤں کے رخ موڑ دیتی ہیں۔ معجزوں کا ظہور ہوتا ہے اور نئی قیادتیں جنم لیتی ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جائزہ لیں تو اس امرپر سوچنا ضروری ہے کہ پی ڈی ایم کی بنیاد کیوں اور کن وجوہات پر رکھی گئی ہے۔ اپوزیشن کا کردار کیا ہوتا ہے۔ جمہوریت کیا ہے۔ سیاست کے مقاصد کیا ہیں۔ حکومت گرانے کی اتنی جلدی کیوں ہے۔ اگر پی ڈی ایم کی بنیاد اس وجہ سے

Read more

پوٹھوہاری، سرائیکی اور ہندکو پنجابی لسانی خاندان کا حصہ ہیں، سب کا حق دیا جائے

وفاق پاکستان چھ جغرافیائی اکائیوں جو چار صوبوں، آزادکشمیر کی ریاست اور انتظامی صوبہ گلگت بلتستان جس میں قانون ساز اسمبلی ہے پر مشتمل ہے۔ بنیادی طور پر وفاق کی تشکیل انتظامی بنیادوں پر استوار ہے۔ لسانی اکائیوں اور قومیتوں کو نظر کر دیا گیا ہے حالانکہ آئین پاکستان میں تمام تر اکائیوں کو قومی وفاقی درجہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ رابطہ کی زبان اردو تاحال وفاقی اور دفتری زبان کے طور رائج نہیں ہو سکی ہے۔ تمام

Read more

ددوہوچھہ ڈیم کے متاثرین کو حقوق دیے جائیں

ددوہوچھہ ڈیم کی بازگشت 1970 میں تھی۔ ددوہوچھہ ڈیم کے منصوبے پر باقاعدہ کام 2006 میں شروع کیا تھا اور اس وقت کی انتظامیہ نے اراضی ایکوائر کی تھی۔ آئین کے مطابق ایکوائر کی گئی زمین پر ایک سال کے اندر اندر منصوبہ شروع کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔ وزیراعلی کی صوابدید پر صرف 2 ماہ کی توسیع مل سکتی ہے اور آخری توسیع صرف ایک ہفتہ تک کی دی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ کی آئین اور قانون

Read more

عمران خان، الماس بوبی اور مولانا طارق جمیل: روپ بہروپ کا کرشمہ

ہنڈسم وزیراعظم عمران خان کے ماضی پر جانا ضروری نہیں ہے۔ سیاست ہر شہری کا حق ہے عمران خان نے بھی کرکٹ کے بعد اپنا حق سمجھتے ہوئے سیاست شروع کر دی۔ بعض کہتے ہیں کہ انہیں سیاست میں لایا گیا ہے۔ یہ بھی مان لیا جائے تو اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ بقول بانی پاکستان کہ ہم اک تجربہ گاہ چاہتے ہیں۔ عمران خان کو لانے کا تجربہ کیا گیا ہے۔ تجربہ کیسا رہا ہے۔ سب کے

Read more

پاکستان بار کونسل جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کا شکریہ

صحافت کا آغاز لاہور کے روزنامہ وفاق سے کیا۔ روزنامہ آفتاب، چٹان، صحافت، اساس، انصاف، خبریں، نوائے وقت میں بطور سب ایڈیٹر، فیچررائٹر، میگزین ایڈیٹر خدمات انجام دی اور ساتھ یونین سیاست میں فعال رہا۔ جرنلسٹس یونینسٹ بخت گیر چودھری، جلیل حسن اختر، قمرزمان بھٹی سمیت اور کئی سنیئر سے بہت کچھ سیکھا۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا کردار کارکن صحافیوں کے مسائل کے حوالے شاندار تھا۔ یونین لیڈر ہر مسئلہ پر کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہوتے اور بھر پور

Read more

میاں صاحب! عوام طاقت کا سرچشمہ نہیں

سیاست میں بیانیہ روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ بیانیہ کی جاندار ی اور جامعیت سیاستدانوں کو طاقت اور پذیرائی بخشتی ہے۔ بیانیہ محض اظہاریہ نہیں ہوتا ہے کہ کسی سیاسی رہنما نے تقریر کردی تو اس خطاب کو بیانیہ قرار دے دیا جائے۔ سیاسی اصطلاح میں بیانیہ ایک جامع سیاسی پروگرم ہوتا ہے۔ جس سے یہ امر واضح کیا جاتا ہے کہ سیاست اور سیاسی فلسفہ کیا ہوگا۔ معاشی وسماجی طریق کیسا ہوگا۔ داخلی و خارجی پالیسی کیا ہوگی۔ جس

Read more

نواز شریف کا اظہاریہ سیاسی بالغ نظری کا مظہر نہیں

1988ء میں ضیا الحق کے طویل مارشل لا کے بعد جمہوریت بحال ہوئی، تو پاکستان پیپلز پارٹی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ بلاشبہ پیپلز پارٹی نے نیک نیتی سے عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف بھر پور توجہ دی، مگر بیس ماہ بعد حکومت ختم کر دی گئی۔ جمہوری حکومتوں کے بعد 12 اکتوبر 1999ء میں پھر مارشل لا لگا دیا گیا۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کی غیر آئینی حکومت کے بعد، پھر پیپلز پارٹی کو حکومت دی گئی مگر کام نہیں کرنے دیا گیا۔

صدر زرداری روس کا دورہ کرنا چاہتے تھے۔ دورے کا شیڈول عین وقت پر بدل کر یہ پیغام دیا گیا کہ جو ہم چاہیں گے، وہ ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی 73 سالہ تاریخ داغ دار ہے۔ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں نواز شریف نے جو جارحانہ خطاب کیا۔ اس میں نواز شریف کو ماضی میں جرنیلی سیاست کے اپنے سیاسی کردار پر شرمندگی کا اظہار اور قوم سے معافی مانگنے کی بھی ضرورت تھی۔

Read more

میں بھی نواز شریف ہوں

اپوزیشن کی تحریک کا وقت درست نہیں ہے۔ نواز شریف کے جذباتی خطاب پر سب نے جذبات میں آ کر تحریک شروع کردی ہے۔ تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے کئی مشکلات اور رکاوٹیں ہیں۔ پچھلے مضامین پر کچھ احباب نے سوال اٹھائے کہ نواز شریف پر تنقید اور مخالفت جائز نہیں ہے۔ ماضی کی بجائے آج کے حالات اور آج کے نواز شریف کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حقیقی جمہوریت کا سنگ بنیاد ثابت ہوگی۔ احباب

Read more

خواتین پی ایچ ڈی سکالرز کو خود کشی سے بچایا جائے

حکمران طبقات اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔ حکومت گرانے اور حکومت بچانے کا کھیل جاری ہے۔ دونوں جانب دشنام طرازی میں بازی لے جانے کو سیاست کانام دے رکھا ہے۔ قومی غیرت وحمیت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے رکیک وار کیے جا رہے ہیں۔ افسوس صد افسوس کہ پارلمان کی سیاست کرنے والوں کے قول و فعل سے ایسا لگتا ہے کہ کسی جرائم نگری کے بھائی لوگ لوٹ مال کی

Read more

انقلاب اکتوبر، قیادت اور عہد کی اخلاقیات

”پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ“ نام ہی کافی ہے کہ جمہوریت کی پائیداری کے لئے تحریک ہے۔ تحریک کا نام کس نے تجویز کیا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا، مگر ”پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ“ کو جلا میاں نواز شریف نے بخشی اور گرج چمک والے خطاب نے جمہوریت پسندوں میں تحرک پیدا کر دیا اور مخالفین ہل کر رہ گئے ہیں۔ یار لوگوں نے نواز شریف کو عوامی ہیرو، انقلابی رہنما اور پاکستان کا واحد لیڈر قرار دینا شروع کر دیا اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے لکھے دیکھے جا سکتے ہیں۔

شادیانے کچھ یوں بھی ہیں کہ پنجاب بول اٹھا ہے۔ پنجاب جاگ رہا ہے۔ پنجاب جاگ اٹھا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جمہوریت اور مزاحمت کی تحریک پنجاب سے ابھر رہی ہے۔ بائیں بازو کے نرم دل حلقے یہ کہتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ ہمیں نواز شریف کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ نواز شریف اب وہ والا نہیں رہا۔ ”اے پی سی“ سے خطاب نواز شریف کو مزاحمت کار اور اانقلابی ظاہر کر رہا ہے۔ کامریڈ، نواز شریف اب ہمارا ہے۔ ماضی کو بھول جائیں۔ ماضی پلٹ کر نہیں آتا ہے۔ نواز شریف زخم خوردہ ہے۔ نواز شریف اب انقلاب کی بنیاد بنے گا۔

Read more

ریاست مجھے خوف زدہ کیوں کر رہی ہے؟

24 ستمبر 2020ء کو، دن 2 بجے اسلام آباد کے سرکاری نمبر سے کال موصول ہوئی اور کہا گیا کہ آپ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست آئی ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق آپ کے مضامین اور سوشل میڈیا پر سرگرمیاں، ریاست کے خلاف ہیں۔ دفتر طلب کیا گیا کہ صفائی دیں، بصورت دیگر یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔ کال سنتے ہی خوف اور پریشانی کے باعث شوگر اور بلڈ پریشر کا لیول بڑھ گیا۔ اہل خانہ سے بات چھپانا چاہتا تھا، مگر اہلیہ بات سن چکی تھی۔ بریس لگی ٹانگ گھسٹتے کمرے میں آتے ہی رونے لگی کہ تم نے ایسا کیا کر دیا ہے۔ سمجھایا کہ کچھ نہیں ہوا۔ سب ٹھیک ہے۔ بمشکل شانت کرایا اور واپس اسے اپنے کمرے میں بھیجا کہ بیٹیوں کو خبر نہ ہو۔

صحافی اور احباب کو مطلع کیا کہ یہ معاملہ ہے۔ نوجوان صحافی سبوخ سید، علی وارثی، امریکا سے حنیفہ عباسی، مریم خان، جرمنی سے عاطف توقیر اور بعد ازاں مطیع اللہ جان، رضا رومی، مرتضی سولنگی، جبران ناصر، حارث خلیق، کرنل (ر) انعام رحمن ایڈووکیٹ، ساجد تنولی ایڈووکیٹ سمیت ظفر منہاس، راجا ساجد، قریبی دوست راجا اعجاز، سوشل میڈیا کے دوستوں نے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا، کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ احباب کی تسلی سے حوصلہ ملا اور خوف کچھ کم ہوا ہی تھا کہ یکم اکتوبر کی صبح ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس آ گیا۔ جس پر پوسٹ آفس کی مہر یکم اکتوبر کی تھی، مگر نوٹس میں طلبی کی تاریخ 30 ستمبر 2020ء کی درج تھی۔

Read more

اقتدار کی جنگ ہے، امید سحر نہیں ہے

ملک نظریات، فکری سمت اور آئین کی بالادستی سے ترقی کرتے ہیں۔ وطن پاک میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتوں اور غیر منتخب قوتوں نے ہمیشہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے کام چلانے کی کوشش کی ہے۔ موجودہ حکومت بھی سابقین کے نقش قدم پر کسی فکر، سیاسی و معاشی نظام اور نظریات کی بجائے این جی اوز کی طرز پر پراجیکٹ بنا کر عوام کو لالی پاپ دینے میں مصروف کار ہے۔ جس کے نتائج جنرل پرویز مشرف کی غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت سمیت نواز شریف اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں سے مختلف بر آمد نہیں ہوں گے۔

حکمران جماعت اور ان کے اتحادیوں کی اب تک کی دو سالہ کارکردگی اس امر کا بین ثبوت ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔ یہ کوئی پہلی حکومت نہیں ہے، جس کو نا اہل، کرپٹ اور عوام دشمن قرار دیا جا رہا ہے۔ اقتدار سے باہر رہ جانے والے اقتدار کے پجاریوں کا ہر حکومت کے بارے میں یہی رویہ ہوتا ہے۔

Read more

نواز شریف پاکستان کے چی گویرا بن سکتے ہیں

جمہوریت نواز شریف کا نام نہیں ہے۔ نواز شریف نے کبھی جمہوریت کی جنگ لڑی ہے اور نہ جمہوریت کے کبھی پرچارک رہے ہیں۔ نواز شریف کی جماعت کے اندر جمہوریت ہے اور نہ مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے۔ کاروباری اور تاجر پیشہ نواز شریف نے ہمیشہ نفع و نقصان کی بنیاد پر سیاسی فیصلے کیے ہیں۔ اقتدار کی سیاست میں کوئی ایک فیصلہ نواز شریف کا ایسانہیں ہے۔ جس سے جمہوریت کو تقویت ملی ہو۔ مسلم لیگ ن

Read more

دفعہ 377 کا خاتمہ: اعتراضات کا مفصل جواب

دفعہ 377 کے حوالے سے میرے گزشتہ مضمون پر حسب معمول گالی گلوچ کی گئی کہ مضمون نگار ہم جنس پسندی کا فروغ چاہتا ہے۔ دفعہ 377 کے بارے میں معلومات کی کمی اور اصل حقوق سے بے خبری کے باعث دفعہ 377 کے خاتمہ کی بات غلط انداز میں لیا گیا کہ مضمون نگار جنسی بے راہ روی اور ریپ کی حمایت کر رہا ہے۔ اس لئے ضروری تھا کہ دفعہ 377 کی تفصیل بیان کی جائے کہ درحقیقت

Read more

نواز شریف کو مزید نہ گھسیٹا جائے

ملکی سیاست نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے۔ ملک میں تاثر جڑ پکڑ چکا تھا کہ نئی قیادت ابھرے گی اور عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکن مریم نواز اور بلاول بھٹو کی قیادت میں سیاست منظم کرنے کے خواہاں نظر آ رہے تھے۔ مگر دونوں نوجوان کارکنوں کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی مجبوری ہے کہ اپنے بڑوں کی سن کر چلیں۔ بڑوں کی سن کر چلتے چلتے وہ بھی بڑے ہو گئے ہیں اور اب بڑوں کی طرح ہی سوچتے اور سیاست کرتے ہیں۔

کارکنان توقع کر رہے تھے کہ بڑوں کے نونہالوں کی سیاست کا محور نوجوان ہوں گے اور وہ نوجوانوں کی سیاسی طاقت سے سیاسی فیصلے کریں گے۔ جس کے نتائج شاندار نکلیں گے اور دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی نچلی پرتوں سے نوجوان قیادت بھی ابھرے گی۔ جوڑ توڑ اور محلاتی سیاست کی بجائے عوامی مزاحمتی سیاست کا دور شروع ہوگا۔ کارکنان کا یہ خواب بری طرح سے چکنا چور ہوا ہے۔

Read more

پاکستان: سیاسی بے راہ روی سے جنسی بے راہ روی تک

احتیاط سے دیکھ کر شائع کرنا ہے۔ ع۔ جنسی بے راہ روی مذاہب کی لغت میں کبیرہ گناہ ہے۔ اسلام میں اس کو بدترین فعل قراردیا ہے۔ پاکستان میں جس قدر مذہب کا رجحان پایا جاتا ہے اس سے کہیں زیادہ جنسی بے راہ روی پائی جاتی ہے۔ مذہبی مقامات ہم جنس پرستی کے محفوظ ٹھکانے ہیں، جس میں دینی مدرسے، مساجد، خانقاہیں، مذہبی جماعتوں کے وہ مراکز جہاں شب بیداریاں یا حصول طلب کے لئے اجتماعات ہوتے ہیں۔ مدارس

Read more

تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 کا خاتمہ کیوں ضروری ہے؟

پاکستان میں خوف کا بیانیہ مقبول ہے۔ خوف غیرقانونی حکومتوں کا کارگر ہتھیار ہے۔ جنرل ضیا نے اقتدار پرقبضہ تو کر لیا تھا مگر مرتے دم تک خوف میں رہے۔ اسی خوف کو انہوں نے اپنا ہتھیار بنایا اور خوف کو اسلامی لبادہ پہنا کر ظلم و جبر کے حربے آزماتے رہے ہیں۔ ملک وقوم آج بھی نتائج بھگت رہی ہے۔ خوف، ظلم اور جبر قوموں کی زندگیوں کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔ موجودہ عہد انسانی حقوق اور

Read more

ہم خیال سیاسی کارکن امید کی شمع روشن کر سکتے ہیں

انقلابات اور سیاست عہد کی ہوتی ہے۔ ہر عہد کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔ بہتر سیاسی کارکن اپنی سیاسی حکمت عملی عہد کے تقاضوں کومد نظر رکھ کر بناتے ہیں اورجدید حالات سے ہم آہنگ کرتے ہیں۔ نظام بدلنے اور انسانی زندگیوں کو سہل بنانے کے لئے سیاست اور سیاسی پارٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ نظریات ذہن سازی کرتے ہیں۔ نظریات کی تبلیغ اور تعلیم و تربیت کے تمام ترمراحل سیاسی جماعت کے قیام سے قبل مکمل کیے جاتے ہیں۔

Read more

خواجہ سراوں کو معاشرے کا حصہ بنانے میں حق وارثت کی اہمیت

پاکستان میں عدم مساوات ایک بڑا مسئلہ ہے۔ خواجہ سرا کمیونٹی زیادہ عدم مساوات کا شکار ہے۔ خواجہ سرا سماج سے الگ تھلگ رہنے پر مجبور ہیں۔ یہی نہیں خواجہ سراوں کو کمیونٹی کے اندر بھی استحصال کا سامنا رہتا ہے۔ غربت اور تنگ دستی کے باعث بھیک مانگنے کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں۔ بھیک کی کمائی سے بھی انہیں گرو کو حصہ دینا پڑتا ہے۔ سب سے بڑا ظلم کہ خواجہ سراوں کے اپنے والدین، بہن

Read more

مصدگڑھ کانام اسلام گڑھ رکھ دیا جائے

نارووال مملکت خداداد پاکستان کا آخری ضلع ہے۔ جس کی سرحدیں بھارت کے ساتھ ملتی ہیں۔ ضلع نارووال کا آخری گاؤں مصد گڑھ ہے۔ جو مصدا سنگھ کے نام سے منسوب ہے۔ مصدا سنگھ اور لدھا سنگھ دو بھائی تھے جنہوں یہ گاؤں بسایا تھا۔ مصد گڑھ میں سکھوں کے بنائے گئے خوبصورت اعلیٰ طرز تعمیر کے گھروں کے آثار آج بھی موجود ہیں۔ بہت بڑا گورو دوارا تھا۔ جس کے کھنڈرات بھی اب ختم ہوچکے ہیں۔

مصد گڑھ میں موجود سکھوں کے گھروں سے اس امر کی نشاندہی ہوتی تھی کہ اکثریتی آبادی سکھوں کی تھی اور اکا دکا گھر ہندوؤں کے بھی تھے۔ مگر مسلمانوں کے گھروں کے کوئی آثار نہیں تھے۔

Read more

افراد باہم معذوری دربدر کیوں ہیں؟

سپریم کورٹ آف پاکستان افراد باہم معذوری کے حقوق پر کئی فیصلے دے چکی ہے۔ ہائیکورٹس کی جانب سے بھی کئی رٹ پٹیشن اور مقدمات میں افراد باہم معذوری کے حق میں فیصلے دیے ہیں۔ عدالتی فیصلے کہاں جاتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کتنا ہوتا ہے۔ سب جانتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں افراد باہم معذوری کے خصوصی علامت کے حامل قومی شناختی کارڈ بنائے گئے۔ خصوصی سرٹیفکیٹ بھی بنانے کے لئے بورڈ تشکیل دیے گئے کہ

Read more

پارلیمان کی آوازیں اور شتر مرغ پر سوار حکمران

ریاست کی تشکیل کے لئے بنیادی محرک آئین ہوتا ہے۔ آئین سازی پارلیمان کرتی ہے۔ آئین ہی کے ذریعے ریاست تشکیل پاتی ہے۔ پارلیمان یا پارلیمنٹ یا قانون ساز ایوان جہاں قانون سازی کی جاتی ہے۔ پارلیمان تمام تر جمہوری ممالک میں ہوتے ہیں۔ پارلیمان کا نام انگریزی کے پارلیمنٹ سے لیا گیا ہے جو فرانسیسی لفظ پارلماں سے آیا ہے۔ جس کا مطلب بحث و مباحثے کی جگہ ہے۔ پارلیمان میں ملکی مسائل پر بحث ہوتی ہے اور پھر

Read more

کمرہ عدالت میں قتل: ریاست اور حکمران طبقات ذمہ دار ہیں

ریاست، حکومت اور سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہی عوام کے جذبات اور رجحانات کی تعمیر کرتا ہے۔ رجحانات اور بیانیہ عوام تخلیق نہیں کرتے اور نہ ہی عوام کا مجموعی شعور کسی بیانیہ کی خود بخود پیروی کرتا ہے۔ سماج کی بہتر تعمیر اور رہنمائی کے لئے مذہبی اور سیاسی جماعتیں تشکیل دی جاتی ہیں جو معاشرے کی رہنمائی کے لئے لیڈرشپ تیار کرتی ہیں۔ جس سے معاشرہ میں پائی جانے والی محرومیوں کی نشاندہی کر کے دور کیا جاتا

Read more

بلی کو کہاں چھپائیں ہم

جب ہر کوئی مبلغ بن جائے۔ سیاست کرنے لگے۔ صحافت کرنے لگے۔ لکھنے لگے۔ ہر شخص عالم بھی ہو، ڈاکٹر بھی ہو۔ ہر مسئلہ پر رائے زنی کرنا اپنا حق سمجھنے لگے تو سمجھیں کہ سماج ٹوٹ کر بکھر چکا ہے۔ ریاست محض اقتدار کی باندھی بن چکی ہے اور آئین وقانون چند ہاتھوں میں یرغمال ہے۔ ایسی صورتحال کیوں کر پیدا ہوتی ہے؟ جب قیادت کافقدان ہوتا ہے۔ ریاست کا بیانیہ دم توڑجاتا ہے۔ سیاسی جماعتیں محض گروہ کی

Read more

خواجہ سراوں پر ظالمانہ تشدد پر خاموشی کیوں؟

پاکستان کے سماج میں خواجہ سرا وں کو بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ہیں بلکہ بطور انسان خواجہ سراوں کو معاشرے میں شامل ہی نہیں کیا جاتا ہے۔ جبکہ خواجہ سرا جیتے جاگتے، سانس لیتے انسان ہیں۔ ریاست، حکومت، سیاسی جماعتیں اور معاشرہ خواجہ سرا کی بات نہیں کرتا ہے بلکہ انہیں الگ تھلگ رہنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ سماجی میل جول بالکل نہیں ہے۔ عبادت گاہیں مساجداور چرچ خواجہ سراوں کے لئے بند ہیں۔ سماجی اجمتاعات میں

Read more

خدارا محض سیاست گردی نہ کی جائے

مائنس ون، حکومت جانے والی ہے۔ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران نا اہل ہیں۔ 1988 کے بعد بننے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت سے لے کر عمران خان حکومت تک ماسوائے پرویزمشرف آمریت کے اقتدار سے باہر رہنے والے سیاست گردوں کو یہی جملے کہتے سنا ہے۔ ماضی بھی شاندار نہیں ہے مگر 1988 کے بعد کے سیاسی حالات آنکھوں دیکھے ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت اگر مدت

Read more

وزیراعظم صاحب! معذور افراد کو بھی مالی امداد کی ضرورت ہے

کرونا وائرس کی وبا کے باعث زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں مگر معذور افراد کو دیگر طبقات کی نسبت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص کر ایسے معذور افراد جن پر خاندان کی ذمہ داریاں ہیں اور وہ گھر کے کفیل ہیں اورسفید پوشی کے باعث اپنی بھوک اور ضرورتوں کا ڈھول بجانے سے بھی قاصر ہیں۔ معذور افراد میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خاندان میں ایک سے زیادہ افراد باہم

Read more

وفاقی بجٹ میں معذور افراد پھر نظر انداز

سرکار نے معذور افراد کو ایک بارپھر نظر انداز کر دیا ہے۔ پیش کردہ وفاقی بجٹ میں معذور افراد کا ذکر تک نہیں کیا گیا ہے۔ اس بات سے ایک بات تو واضح ہوگی ہے کہ جب تک معذور افراد سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنتے تب تک کوئی بھی ان کا ذکر نہیں کرے گا۔ معذور افراد کی موجودگی کا احساس تب ہی ہوگا جب معذور افراد این جی اوز کے فریب سے جان چھڑا کر سیاسی میدان میں

Read more

وینا ملک کا وزیر اعظم بن کر بے حیائی ختم کرنے کا عزم

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے سیاست میں آنے سے پہلے عمومی خیال یہ تھا کہ سیاست کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ سیاست نوابوں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں یا پھر جدی پستی سیاسی خانوادوں کا کام ہے۔ مگر شہید بھٹو نے عمومی خیال کو باطل قرار دے کر سیاست کے دروازے ہاری ساری کے لئے کھول دیے۔ سیاست کی ایسی طرح ڈالی کہ کئی برس سیاست پرو بھٹو اور اینٹی بھٹو کے دو پاٹوں میں رہی۔ یہ دور بھی نہ رہا اور عوامی سیاست زوال پذیری سے دوچار ہوئی اور سیاست میں رسہ گیر، بدمعاش، غنڈے اور کالا دھن کمانے والے راج کرنے لگے۔

Read more

بیٹھی روٹی، پنشن کے نام پر قومی دولت کی بندر بانٹ، حق دار در بدر

پنشن بیٹھی روٹی ہے جو مشقت کے بغیر ریاست کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنت کے بعد خدمات کے صلے میں دی جاتی ہے۔ جس کے حق دار بزرگ، بیوگان، بیمار یا معذوری کا شکار لوگ ہوتے ہیں۔ تندرست و توانا اور سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد پھر سے ملازمت یا کاروبار کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین اس کے قعطی حق دار نہیں ہیں۔ پنشن صرف بڑھاپے اور مجبوری کا سہارا ہے۔ کاروبار کرنے اور مفت کی بیٹھی روٹی

Read more

کورونا کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا مگر ریاست کیا کر رہی ہے؟

ار پاکستان میں کرونا وائرس کوپہلے پہل قبول نہیں کیا گیا حتیٰ کہ حکومت بھی خاموش رہی اور کرونا وائرس تیزی کے ساتھ ملک میں داخل ہوتا گیا۔ جب پانی ناک تک پہنچ گیاتو وزیر اعظم عمران خان نے خطابات کا سلسلہ شروع کیا مگر فیصلہ نہیں کر سکے کہ کرنا کیا ہے۔ لاک ڈاؤن، کرفیو، سمارٹ لاک ڈاؤن پر بحث کرتے رہے۔ جس طرح کشمیر کے ایشو پر مودی اور آر ایس ایس کے نظریات کے لیکچر دیتے تھے۔

Read more

عمران خان صاحب! محمد بن قاسم بننے سے بہتر ٹیپو سلطان بن جائیں

پرویز مشرف نے ریاست کو قبضے میں لے کر غیر آئینی حکومت بنا کر عوام کو کئی نان ایشوز کے گرد گمایا۔ غیرسیاسی ذہن سازی کے لئے روشن خیالی کے نام پر مرا تھن ریس اور کئی ڈھکوسلے کیے گئے۔ مارشل لاء کو جمہوریت کی چھتری میں چھپانے کے لئے ملک بھر سے ایم این ایز اور ایم پی ایز خرید کر اسمبلیاں تخلیق کیں۔ ظفر اللہ جمالی اور شوکت عزیز کو وزیر اعظم بھرتی کیا۔ ملکی مسائل حل کرنے

Read more

موجودہ حالات میں عوامی فرنٹ کی تشکیل ناگریز ہے

پاکستان میں سیاست کاحال سب کے سامنے ہے۔ سیاستدانوں کی صورتحال سے بھی آگاہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی شکل میں جو نئی قیادت سامنے آنے خواب تھا وہ بھی چکنا چور ہوچکا ہے۔ دوسری طرف بائیں بازو کی سیاست کرنے والے منتشر گروپ ہیں۔ جو آج تک مذہبی لوگوں کی طرح باجماعت نماز ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ ہر کسی نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے۔ الغرض بائیں بازو کی سیاست بھی دائیں بازو کی طرح ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ بس لکیر پیٹنے والی بات رہ گئی ہے اور لکیر پیٹی جاررہی ہے۔ جس کے نتائج سامنے ہیں۔

Read more

راسپوٹین زندہ ہے

یسپوف بظاہر تو چال چل گیا مگر حقیقت میں راسپوٹین کو مارنے میں ناکام رہا ہے۔ کائنات ارضی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جس کو مارا گیا وہ حیات جاوداں پاگیا ہے اور مارنے والا مر کھپ گیاہے۔ کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ راسپوٹین کو مارنے والے کے نام سے کتنے لوگ واقف ہیں مگر مرنے والے کو ہر کوئی جانتا ہے۔ پھر کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ راسپوٹین مرگیا ہے۔ راسپوٹین کئی شکلوں میں

Read more

احمدی اقلیت نہیں ہیں تو کیا ہیں؟

قومی اقلیتی کمیشن میں احمدیوں کی نمائندگی کے حوالے سے نفرتوں کو ہوا حکمران طبقہ نے ہی دی ہے۔ عوام تو تقلید کرتے ہیں۔ 1974 میں احمدیوں کو اقلیت قرار دے دیا تھا۔ پاکستانی ملائیت کے لئے کافر کہہ لیجیے۔ پاکستان کے آئین کے مطابق احمدی کافر اور کافر کی حیثیت سے اقلیت ہیں۔ حکمران طبقہ کیا چاہتا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق کسی کو کافر قرار دینے کے بعد اقلیت کے حقوق بھی نہ دیے جائیں۔ سرزمین پاکستان

Read more

اسرائیل کے ساتھ 72 سالہ نفرت کی دیوار گرانے کی ضرورت

پاکستان 1947 میں معرض وجود میں آیا اور 1948 میں اسرائیل بطور یہودی ریاست دنیا کے نقشے پر نمودار ہوئی تھی۔ دونوں ممالک کے قیام کا وقت اور نظریات قدرے مشترک ہیں۔ اسرائیل کی بنیاد بھی مذہب پر ہے۔ اسرائیل میں بھی مذہبی شدت پائی جاتی ہے۔ پاکستان کا حال بھی ویسا ہی ہے۔ پاکستان نے مذہبی بنیاد، عرب ممالک سے اظہار یکجہتی اور آزادی فلسطین کی بناپر اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔ ملکی وبین الاقوامی حالات کے تناظر

Read more

صحافی کن ٹٹے نہیں ہوتے اور کن ٹٹے صحافی نہیں ہوتے

پرویز مشرف کی غیر آئینی حکومت میں میڈیا کا پھیلاؤ شروع ہواتو کئی چینل آئے۔ چینلوں میں فوری طور پر پرنٹ میڈیا کے لوگوں کی کھپت ہوئی جبکہ یونیورسٹیوں سے بھی نوجوانوں نے میڈیا کی جانب رخ کیا۔ مارکیٹ کی مناسبت سے تعلیمی اداروں نے میڈیا سائنسز کے پروگرام متعارف کرائے یعنی میڈیا میں پڑھے لکھے نوجوان وارد ہوئے۔ بلاشبہ میڈیا نے ترقی کی اور قابل اور ذہین نوجوانوں کو میڈیا نے سٹار بنادیا۔ دیکھا دیکھی کئی ایسے لوگ بھی

Read more

قومی حکومت کا خواب اور نیب کی دستک

عہد خرابہ میں وزیر اعظم عمران کی بجائے اگر نواز شریف یا کوئی اور ہوتا تو کیا وہ بھی یہی کرتا جو عمران خان حکومت کر رہی ہے۔ بالکل یہی کرتا اور یہی کرسکتا تھا۔ مسئلہ تو نظام کا ہوتا ہے۔ چہرے بدلنے سے تو تبدلی نہیں آتی ہے اور جب تبدیلی بھی کنٹرولڈ ہو تو پھر جرات و بہادری دکھانے پر گھر جاتا پڑتا ہے یا پھر پھانسی گھاٹ پہنچادیا جاتا ہے۔ حالات واقعات کے مطابق عمران خان ٹھیک

Read more

عامل صحافی، پریس کلب اور یونینز

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ممبران کی سکروٹنی پر بہت شور ہوا۔ یہ آرٹیکل اسی تناظر میں لکھا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ کارکن صحافی معاملات کو سمجھ سکیں۔ یہ آرٹیکل مزیدمعلومات کا متقاضی ہے۔ دوست احباب رہنمائی فرمائیں تاکہ اچھی دستاویز بن سکے۔ عامل صحافی کون ہیں؟ عامل صحافی (ورکنگ جرنلسٹ) کی اصطلاح اور تعریف میں صرف وہی صحافی آتے ہیں جوکسی ادارے اخبار، ٹی وی، ریڈیو، ویب سائٹس، ویب ٹی وی یا کسی بھی میڈیا ہاؤس

Read more

دین اسلام کو مذہب کس نے بنایا؟

”دین“ اور ’مذہب ”میں بہت بڑا فرق ہے۔ اگرچہ ہمارے ہاں عام طور پر اسلام کو مذہب کہا جاتا ہے‘ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے قرآن مجید میں اور حدیث کے پورے ذخیرے میں اسلام کے لیے مذہب کا لفظ کہیں استعمال نہیں ہوا ’بلکہ اس کے لیے ہمیشہ“ دین ”ہی کا لفظ مستعمل ہوا ہے۔ سورۂ آلِ عمران میں فرمایا گیاہے (آیت 19 ) “ یقینا اللہ کے ہاں (اُس کی بارگاہ میں مقبول ) دین تو

Read more

بچوں سے زیادتی، ریپ کے خاتمہ کے لئے اسپشل ایجوکیشن کی طرز پر سیکس ایجوکیشن کا محکمہ بنایا جائے

پاکستان میں گذشتہ سال اور رواں سال میں بچوں سے جنسی زیادتی کے پانچ ہزار سے زائد کیس سامنے آئے ہیں جبکہ بے شمار کیس ایسے بھی ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پاکستان میں روزانہ 15 سے 20 بچے ریپ ہوتے ہیں۔ ان میں سے دس بچوں کو ان کے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا جاتا ہے خاص کر دس سے بارہ، تیرہ سال کی بچیاں زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ پانچ فیصد بچے نجی سکول،

Read more

عورت منڈی کا مال نہیں، میر اجسم میری مرضی بنیادی انسانی حق ہے

عورت مارچ 2020 کی بازگشت کے ساتھ میر اجسم میری مرضی پر ایک بار پھر اعتراض آنا شروع ہوگئے ہیں ا و ر پیش بندی کے طور عورت مارچ رکوانے کے لئے ایک مرد نے عدالت میں عورت مارچ کے خلاف رٹ پٹیشن بھی دائر کردی ہے جو معزز عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ گزشتہ برس بھی کئی مردعورت مارچ کے منتظمین کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے ہائیکورٹ گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر کئی مرد للکار

Read more

نیشنل پریس کلب کی ممبرشپ، سکروٹنی کا قضیہ اور قائد صحافت کی اختراع

نیشنل پریس کلب راولپنڈی /اسلام آباد کی ممبرشپ بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ پہلے ایسا نہیں تھا۔ سابق ڈکٹیٹرپرویزمشرف کی ڈکٹیٹرشپ کے دور میں پرویز الہی کی پنجاب حکومت نے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کیاتھا۔ پہلی صحافی کالونی لاہور میں بنی اور میڈیا ٹاون راولپنڈی /اسلام آبادمیں بنا تھا۔ اصل گیم پلاٹوں سے شروع ہوتی ہے کہ پلاٹ کا اہل صرف پریس کلب کا ممبر ہوتا ہے۔ دوسری اہم وجہ پریس کلب میں عہدے دار ی ہو

Read more

مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ بنتا ہے، درج کیا جانا چاہیے

مولانا فضل الرحمن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے اور تحقیقات کے حوالے سے مطالبہ حکومت کی طرف سے کیا جارہا ہے۔ جواب میں دانشور اور تجزیہ کار عمران خان کے دھرنے کی دلیل دے رہے ہیں کہ عمران خان نے دھرنا بھی دیا اور پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ بھی کیا تھا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جرات اظہار ہے اور نہ جرات تحقیق ہے۔ فہم و ادراک کا فقدان بدرجہ

Read more

عوام کے مزاحمتی تحریک کے اشاریئے

گھر میں ابا جی کی ڈکیٹرشپ تھی تو دیواروں پر لکھ کر مزاحمت کا اظہار کیا۔ سکول گئے تو بچوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا یعنی یہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے۔ کئی کہانیاں، کئی قصے۔ بچپن بھی جدوجہد میں گزرا۔ نئی امید کے ساتھ جدوجہد پھر جدوجہد، زمانہ بیت گیا مگر وہ نیا سویرا نہیں آیا جس میں شانتی ہی شانتی کی خواہش لئے دربدر ہوئے۔ غربت، بے روزگاری، بیماری اور جہالت سے نجات کیا ملتی۔ انقلاب کرتے

Read more

جشن پوٹھوہار

مارچ 2020 کے آخر میں اپریل کے پہلے ہفتے میں سر زمین پوٹھوہار کی تہذیب وتمدن کے اظہار کے لئے ایک بڑے میلے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پوٹھوہار کی تاریخ کا یہ پہلا میلہ ہے۔ جس میں پوٹھوہار کی قدیم ثقافت، کھیل، روایتیں اور تماشوں سمیت تاریخی ورثہ کی نمائش کی جائے گی۔ یوں سمجھیں کہ پوٹھوہار کو نئی اٹھان دینے کا ایک مکمل اور جامع پروگرام ہے۔ پاکستان کی لسانی اور جعفرافیائی اکائیوں پوٹھوہار کئی حوالوں سے منفرد اوردلچسپ

Read more

خوف کا فلسفہ: ضیاءالحق سے عمران خان تک

پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تو پاکستان کے کئی شہروں میں مظاہرے کرائے گئے۔ سزا کو غیر شرعی اور غیر اسلامی بھی قرار دلوایا گیا مگر بات بن نہیں پائی کیوں کہ زمانہ بہت کچھ سمجھ گیا ہے۔ انہی دنوں ایک اسلامی کام کرنے والے چھوٹے سے دفتر میں جانا ہوا۔ میزبان نے پرویز مشرف کی سزا پر اظہار افسوس شروع کردیا۔ راقم نے جذبہ جمہوریت سے لبریز لہجے میں سو دلیلیں دے ماری کہ

Read more

بوٹ کی عزت کا معاملہ

مین سٹریم میڈیا سمیت شوشل میڈیا اور عوامی سطح پر بوٹ کی خوب چرچا ہے۔ اصولی طور پر تو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ اداروں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کا احترام بہت ضروری ہے۔ ریاست آئین سے وجود میں آتی ہے۔ ریاست پر حکمرانی بھی آئین کی ہوتی ہے۔ آئین سے ہٹ کر حکومت غیرآئینی اور قبضہ تصور ہوتاہے۔ کسی بھی ریاست کے لئے آئین مقدس ترین دستاویز ہوتی ہے۔ بوٹ کی عزت کے معاملہ پر آئین کا احترام نہیں کیا

Read more

کشمیر فریڈم فورم، آزادی کا علم ماؤں نے اٹھا لیا

ریاست جموں و کشمیر کا مسئلہ ہندوستان کی تقسیم سے لے کر آج تک حل طلب ہے۔ فاشسٹ مودی کے دور میں ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت ہی تبدیل کردی گئی ہے۔ جس درد کشمیری قوم نے تو محسوس کیا مگر کشمیرپر سیاست کرنے والے صرف سیاست ہی کرتے رہے اور کر رہے ہیں۔ یہ سیاسی سفاکیت بھارتی کشمیر میں جاری ہے اور پاکستانی کشمیر میں روبہ عمل ہے۔ بھارت سے آزاد ہونے والے کشمیر میں تو بے حسی

Read more

گندے بچے کو صرف ایک تھپڑ

وفاقی وزیر فواد چودھری کے تھپڑ کی میڈیا میں بہت گونج ہے۔ تجزیہ کار تھپڑ کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔ نیم صحافی صحافت پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔ عمومی طور پر تھپڑ کی پذیرائی دیکھنے میں آرہی ہے۔ یوں سمجھیں کہ حسب سابق ہاؤس فل نمائش جاری ہے۔ میڈیا انڈسٹری بھی لاہور کی فلم انڈسٹری کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ گجر دا ویر، آرائیں دا کھڑاک، طیفا بٹ اور ضدی راجپوت کی طرح ٹی وی چینلز اور

Read more

جمہوریت، جمہوریت سب دھوکہ ہے

آرمی ایکٹ ترمیم کے حوالے سے شوشل میڈیا پر جمہور کی برملا تنقید سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عوام میں جمہوریت پسندی موجود ہے مگر سیاسی جماعتوں میں اقتدار کی ہوس ہے۔ پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں ماسوائے جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل رحمن کے سب نے جمہوریت کی بجائے اپنے اپنے مفادات کو ترجیح دے کر اس بیانیہ کو تقویت دی ہے کہ سیاستدان اور سیاسی جماعتیں ہی اصل میں جمہوریت کی دشمن ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین

Read more

وزیر اعظم صاحب! خدارا حریم شاہ کو بچالیں

پاکستان ایک جانب مردانہ غیرت پر مبنی سماج ہے تو دوسری جانب مذہبی جنونیت بھی موجود ہے۔ اسے سماج میں عورت کی بے باکی اور جرات اظہار انتہائی خطرنا ک ہے۔ ہم ابھی تک ملالہ یوسف زئی کی جرات و بہادری کو ہضم نہیں کر پار رہے ہیں۔ حالانکہ ملالہ یوسف زئی کو جب شہرت ملی تو نابالغ بچی تھی۔ ملالہ ذہانت اور جرات اظہار کے باعث ابھی تک دشنام کی زد میں رہتی ہے۔ "غیرت مند مردوں”  نے سکول

Read more

ورلڈ پوٹھوہار میلہ امن اور ترقی و خوشحالی کی جانب قدم

سرزمین پاکستان میں گزشتہ بیس سالوں میں بیرونی نظریات اور بیانیہ سے مقامی روایات اور ثقافت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بالخصوص پنجاب کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ اور دیگر علاقوں کو قوم پرست جماعتوں کے فعال ہونے کے باعث قدرے کم نقصان ہوا ہے۔ مارکس ازم ہو۔ مذہبی بیانیہ ہو۔ جب نظریات دھرتی کی روایات اور ثقافت کے ہم آہنگ نہیں کیے جاتے ہیں۔ تب تک اجنبی ہی رہتے ہیں۔ نظریات کے پرچارک کاروں نے نظریات کو

Read more

سنگین غداری کیس : جے یو آئی اور مولانا فضل رحمن نے سیاست باقیوں نے کاروبار کیا

آئین شکن آمر کے خلاف عدالتی فیصلہ جمہوریت پسند قوقوں کے لئے موقع غنیمت تھا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ سیاسی قوتیں پوزیشن لیتی مگر ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔ مسلم لیگ ن جس نے آئین شکنی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ مکمل خاموش نظر آئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے بھی مجموعی طور پر مجرمانہ خاموشی سے کام لیا ہے اور محض بیان بازی تک محدود رہی ہے۔ مگر جمعیت علمائے اسلام ف نے جمہوریت اور آئین کے دفاع میں مدلل

Read more

غداری، سنگین غداری، آئین شکنی اور آئین کی پامالی پرعمومی تبصرہ

سابق جنرل اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ماہرین آئین وقانون اور دانشور غداری، آئین شکنی اور آئین کی پامالی کی تشریحات کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ غداری کا لفظ درست نہیں ہے۔ آئین شکنی یا آئین کی پامالی جیسے الفاظ مناسب تھے جو استعمال کیے جاتے تو اچھا تھا۔ تفصیلی فیصلہ میں پیراگراف بعد از مرگ لاش کو سر عام پھانسی دینے پر بھی شور

Read more

محترم حسن نثار، آئین مقدس ہوتا ہے

آئین آسمانی صیحفہ بے شک نہیں ہوتا ہے مگر مقدس ضرور ہوتا ہے۔ آسمانی صحیفہ کی غرض و غایت اخلاق کی تعمیر ہوتی ہے۔ جس کا تعلق بندے اور اس کے رب کے ساتھ ہوتا ہے۔ آئین کے تقدس کی غرض و غایت ریاست اور ریاست میں بسنے والے افراد کے درمیان ایک معاہدے کی ہوتی ہے۔ جس کے تحت ریاست کا وجود برقرار رکھا جاتا ہے۔ آئینی دستاویز مقدس ترین ہوتی ہے کہ ریاست کا وجود اس دستاویز سے

Read more

کامیاب جواں کے لئے اسٹارٹ اپ پاکستان کا گورکھ دھندہ

پاکستان میں حکمران عوامی مفاد کے منصوبے شروع کرنے کی بجائے اپنے رفقاء کار کو نوازنے کے منصوبے زیادہ شروع کرتے ہیں۔ سابقہ حکومتوں میں کبھی سستی روٹی کے نام پر اربوں روپے تندوروں کی نذر کر دیے اور کبھی لیپ ٹاپ اور پیلی ٹیکسی کی بندربانٹ کی گئی۔ تبدیلی سرکار نے بھی کچھ مختلف نہیں کیا ہے۔ منصوبے سابقہ حکومتوں والے ہی ہیں۔ بس نام تبدیل کیے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام ماسوائے لالی پاپ کے کیا ہے۔ طرفہ تماشا

Read more

عمران خان کے خلاف لکھنے والے جلد ہی انہیں دیوتا مان لیں گے

روایتیں جب ٹوٹتی ہیں۔ جب نئے رشتے بنتے ہیں۔ شور تو ہوتا ہے۔ جھگڑے بھی بنتے ہیں۔ توڑ پھوڑ ہوتی ہے۔ برتن تبدیل ہوتے ہیں۔ کئی گھر اجڑتے ہیں۔ بہت سے بستے بھی ہیں۔ یہ تو ہوتا ہے۔ ہوتا آیا ہے۔ یہی باتیں، ایسی مخالفانہ تنقید پیپلزپارٹی کے پہلے دور حکومت میں بھی ہوتی تھی۔ پیپلزپارٹی نے بھی بڑے بڑے برج گرائے تھے۔ ہوتا یہ ہے کہ برج جو گرائے جاتے ہیں ان کی جڑیں بڑی گہری ہوتی ہیں۔ دور

Read more

اور شہباز شریف جیت گئے

شریف برادارن کی بیرون روانگی میں اہم کردار شہباز شریف نے ادا کیا ہے۔ ڈیل اور ڈھیل میں شہباز شریف کے عسکری مقتدرہ سے پرانے تعلقات کام آئے اور عمران خان سر جھکانے پر مجبور ہوگیا۔ عمران خان کو این آر او دینا پڑا اور ڈیل بھی کرنی پڑی۔ عمران حکومت بھی چاہتی تھی کہ نواز شریف باہر چلیں جائیں۔ شہباز شریف نے عدالت اور مقتدرہ کو نہ صرف ضمانیتں دی ہیں بلکہ 443 ملین کی رقم بھی قومی خزانے

Read more