امریکا میں چلتا پھرتا درخت ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے پرگرفتار


\"man-tree\"
ترقی یافتہ ممالک میں قوانین کی بالا دستی پرنہ صرف بہت زوردیا جاتا ہے بلکہ قوانین پرعمل درآمد بھی سختی سے کروایا جاتا ہے اوراگرکوئی بھی قانون توڑنے کی جرات کرے تو اسے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے تاہم حیرت کی بات ضرورہے لیکن امریکا میں ایک درخت کو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے جرم میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

امریکا کے شہرپورٹ لینڈ میں “ایشروڈ ورتھ” خود کوجھاڑیوں میں لپیٹ کربالکل ایک درخت کی مانند سڑک عبور کررہا تھا جس پراسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ “ایشروڈ ورتھ” کو پولیس نے ٹریفک کو متاثرکرنے کے باعث گرفتار کیا جب کہ پوچھ گچھ کے بعد اسے 60 ڈالر جرمانہ ادا کرنے پرضمانت پررہا کردیا گیا۔

\"man-tree-2\"

“ایشروڈ ورتھ” ایک مقامی فنکارہے اورواقعے کے بعد اب لوگ اسے ’’ٹری گائے‘‘ یعنی درخت والا نوجوان کے نام سے پکارنے لگے ہیں، واقعے پراس کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے اس روپ سے متاثرکرنا چاہتا تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ درخت کے روپ میں 5 سڑکیں عبور کرنا چاہتا تھا، وہ دو سڑکیں عبور کرچکا تھا لیکن پولیس نے تیسری سڑک پر اسے گرفتارکرلیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments