ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم احتساب چاہتے ہیں، جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے: عمران خان


\"imran

اسلام آباد میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کپتان بھرپور ایکشن میں نظر آئے، اس بار عمران خان نے توپوں کا رخ پھر وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی طرف رکھا۔ کپتان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کےخلاف نیب میں کیسز ہیں وہ کس طرح نواز شریف کے خلاف بات کر سکتے ہیں ؟
کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد وزیر اعظم بننے کیلئے نہیں بلکہ وہ اداروں کو طاقتور کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ہم احتساب چاہتے ہیں، جمہوریت ڈی ریل کئے بغیر احتساب چاہتے ہیں، جمہوریت الیکشن کرانے سے نہیں آتی بلکہ شفاف الیکشن سے آتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی جنگ پاکستان کی جنگ ہے، طاقتور کو قانون کے تحت لانا ہو گا۔ کرپٹ وزیر اعظم اوپر سے نیچے تک نظام کرپٹ کرتا ہے، دو نومبر کو نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحما ن کی کرپٹ الیون سے میچ ہو گا۔ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیار نہیں تاہم کرپشن میں حکومت کو ہر صورت جوا ب دینا ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments