نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم: حکومت نے اشتہارات پر ساڑھے گیارہ کروڑ خرچ کر دیے


قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت کم آمدن افراد کو دیئے جانے والے گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے سود سے پاک ہوں گے۔ اس سلسلے میں حکومت یہ بوجھ برداشت کرے گی۔ نادرا کی جانب سے اس منصوبے کے لئے اب تک 11 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائدکے اشتہارات جاری کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ 295 دنوں میں 2 لاکھ 3940 درخواست گزاروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے ہر درخواست پر 250 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے تحت کم آمدنی والوں کو 4 مرلہ گھر دیا جائے گا۔ یہ درخواستیں 15 جنوری تک وصول کی گئیں۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے لئے نادرا کی جانب سے اشتہارات کی مد میں گیارہ کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments