عہد وفا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ کی مبینہ غیر اخلاقی تصاویر سامنے آ گئیں


فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) اور ہم نیٹ ورک کے تعاون سے پیش کئے جانے مقبول ڈرامے عہد وفا سے شہرت پانے والی اداکارہ علیزے شاہ کی مبینہ غیر اخلاقی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز اینڈ نیوز نامی اکاؤنٹ سے علیزے شاہ کی مبینہ غیر اخلاقی تصویر شیئر کی گئی اور اس کے ساتھ پیغام دیا گیا کہ علیزے شاہ غیر اخلاقی تصویر لیک ہونے کی نئی شکار بن گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ کے سابق بوائے فرینڈ نے یہ تصاویر لیک کی ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ ڈرامہ سیریل عہد وفا میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل ” عشق تماشا “ کیلئے علیزے کو ’بیسٹ ٹی وی سینسیشن “ کا ہم ایوارڈ مل چکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کئی فیشن ماڈلز اور اداکاراؤں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ماڈل کرن بٹ، ردا اصفہانی، اداکارہ میرا، صوفیہ احمد، ماڈل ثمرہ چوہدری، اداکارہ آشا چوہدری، آفرین خان، گلوکارہ رابی پیرزادہ شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments