فٹ نیس ٹسٹ کے دوران عمر اکمل کی نازیبا اخلاقی حرکت اور سٹاف سے بدتمیزی: کرکٹ بورڈ نے کارروائی کا عندیہ دے دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے پی سی بی سٹاف سے سخت بدتمیزی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ان کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر کہا کہ دیکھ لیں کہاں ہے چربی؟ اس دوران کھلاڑی نے سٹاف کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ایسی غیر اخلاقی حرکت کی، جس پر سٹاف نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو شکایت کر دی۔

اعلیٰ عہدیداران عمر اکمل کے رویے سے ناخوش ہیں اور مناسب کارروائی کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمر اکمل کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پی سی بی ا ن کے خلاف ضرور ایکشن لے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments