جہلم: چلتی وین میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی نوجوان طالبہ سے جنسی زیادتی
جہلم کے قریب چلتی وین کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے مدرسے کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر نیم بیہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک دیا ۔
15سالہ طالبہ کی والدہ کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق اس کی بیٹی 30 جنوری کو تلہ گنگ سے اپنے گھرکھاریاں آنے کے لیے وین میں بیٹھی تھی اور دینہ کے اسٹاپ پر دیگر مسافروں کے اترنے کے بعد مدرسے کی طالبہ وین میں تنہا رہ گئی تھی۔
وین دینہ سے نکلی تو پہلے کنڈیکٹر اور اس کے بعد ڈرائیور نے 15 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
جہلم پولیس نے طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمے کے اندراج کے بعد زیادتی کے ملزم ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنانے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کے چہرے کے دونوں جانب اور جسم کے مختلف حصوں میں ناخنوں کے زخم اور خراشیں پائی گئیں جبکہ لڑکی کے کپڑوں پر خون کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں


