خانیوال کے مشہور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کی نازیبا وڈیو اور تصاویر سامنے آ گئیں


خانیوال کے مشہور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کا ایک اور’کارنامہ‘ سامنے آ گیا۔ خواتین کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے ’رنگیلے ڈاکٹر‘‘ کی کئی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈاکٹر ظفر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے آنکھ کے علاج کے لئے ڈیرہ غازی خان سے آنے والی 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی تھی جس پر رواں ماہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں واقع معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرظفر اقبال کی رنگ رلیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برہنہ حالت میں ڈاکٹر ظفر اقبال شراب نوشی، خاتون کے ساتھ ڈانس وغیرہ میں مصروف ہے جبکہ ڈاکٹر اور خاتون کے ساتھ ساتھ دیگر ہسپتال عملہ بھی نشے میں دھت رنگ رلیوں میں مصروف نظر آ رہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال کے پاس پورے جنوبی پنجاب سے مریض آتے ہیں۔ دو ہفتے قبل دوران آپریشن ڈیرہ غازی خان سےآنے والی 16 سالہ لڑکی کا بھی اس کے کلینک میں انتقال ہو گیا تھا جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کیا تھا جس پر رواں ماہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمن بلال اورڈاکٹر آصف جاوید ندیم پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

یاد رہے کہ 2017 میں بھی ڈاکٹر ظفر اقبال کے کلینک پر دوران علاج مبینہ غفلت برتنے پر ایک 7 سالہ کم سن طالب علم عبد اللہ جان کی بازی ہار گیا تھا ،اس واقعہ کے بعد شہریوں نے ڈاکٹرظفر اقبال کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا تاہم اثر و رسوخ رکھنے والے ’ ڈاکٹر‘ کا قانون کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا تھا ۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب ڈاکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی تمام ویڈیوز جعلی ہیں اور ان ویڈیوز سے اُن کا کوئی تعلق نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments