عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے: ہارون الرشید کا دعویٰ


تجزیہ کار ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں پیدا ہونے کا دعویٰ کردیا۔ نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بالکل واضح خبرہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین میں دوری ہو گئی ہے۔ ایک طرف حکومت کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ جہانگیرترین کے ساتھ مذاکرات بہتری کی جانب جا رہے تھے، دوسری طرف عمران خان چینی کے معاملے پر جہانگیرترین سے ناخوش تھے۔ ایک دوروز میں چیزیں واضح ہوجائیں گی

ہارون الرشید نے مزید بتایا کہ خسرو بختیار کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ وہ بھی ناراض ہیں۔ ہو سکتا ہے جہانگیرترین کا ان سے بھی رابطہ ہو۔ چینی مہنگی ہو گئی، اب باہر سے درآمد کی جا رہی ہے، گنا کم پیدا ہوا، لوگوں نے گڑ بنایا ہے۔ ہارون الرشید کا کہناتھا کہ اس وقت حکومت کے سارے حلیف ناراض ہیں، پی ٹی آئی میں جو لوگ اتحادیوں کو منانے کی صلاحیت رکھتے تھے ان کو چلتا کیا۔ حلیفوں کو منانے والی کمیٹی میں صرف جہانگیرترین نہیں بلکہ پرویز خٹک بھی اس کمیٹی میں تھے۔ شہزاد اکبر بھی کمیٹی میں شامل تھے۔ جہانگیرترین اور پرویز خٹک دونوں جوڑ توڑ کے ماہر ہیں۔

ہارون الرشید کے مطابق انہوں نے جہانگیر ترین سے رابطے کی بہت کوشش کی لیکن ان کا فون بند جارہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments