مریم نواز نے وزیراعظم بننے کے لیے شہباز شریف کو راستے سے ہٹانے کا پلان بنا لیا


سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی صدر شہباز شریف کے درمیان وزیراعظم بننے کے لیے جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر ایک خوفناک جنگ جاری ہے۔ یہ جنگ چچا اور بھیتجی کی ہے۔ پی ٹی آئی میں کچھ لیڈر شہباز شریف سے مل گئے ہیں جب کہ کچھ مریم نواز کے ساتھ مل گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی درخواست بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہےکیونکہ شاہد خاقان عباسی تو ضمانت نہیں چاہتے تھے اور نہ ہی انہوں نے وکیل رکھا۔ شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ میں نے تو کوئی گڑبڑ نہیں کی، مجھ پر کبھی کرپشن کا الزام نہیں لگا تو میں کیوں عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کروں۔ تاہم انہوں نے نواز شریف کے کہنے کے بعد ضمانت کے لیے درخواست جمع کروا دی۔ اس حوالے سے مریم نواز کا فہم بلکل درست ہے کیونکہ خواجہ آصف اور رانا تنویر تو شاہد خاقان عباسی کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔ مریم نواز چاہتی ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مل کر متحدہ محاذ بنایا جائے کیونکہ وہ وزیراعظم بننا چاہتی ہیں۔

ن لیگ میں وزیراعظم کے دو امیدوار ہیں۔ شہباز شریف نے پارٹی کے اندر نئے حلیف ڈھونڈ لیے،شہباز شریف کے اوپر بھی رابطے ہیں۔ ن لیگ کی اکثریت شہبازشریف کے ساتھ ہے۔ تاہم مریم نواز نے بھی وزیراعظم بننے کے لیے پوری منصوبہ بندی کر لی ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کے لیے بڑا قدم سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کروانے کا فیصلہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سنیر رہنما شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ نوازشریف اور شہباز شریف نے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی سیکنڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کو پیغام پہنچا دیا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments