شہبازشریف نے مریم نواز کو انگلینڈ بھیجنے کا مطالبہ کر دیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز کو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کے پاس لندن آنے کی اجازت دی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک اور غیرمستحکم ہے۔ ان کے علاج کے لئے ضروری عمل میں دو مرتبہ تبدیلی کرنا پڑی کیونکہ ان کی صاحبزادی مریم کو پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی جو ایسے وقت میں اپنے والد کے پاس ہونا چاہتی ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے، شریک حیات کھو دینے کے شدید غم نے ان کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے۔ اپنی زندگی کے اس مشکل ترین وقت میں مریم نواز ان کے لئے ڈھارس بنیں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ انہیں اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔  مریم کے نواز شریف کے پاس نہ ہونے کی بنا پر ماہر امراض قلب کو دو بار ’کارڈیک کیتھیٹرائزیشن‘ کا طے شدہ عمل تبدیل کرنا پڑا، جتنا وقت گزر رہا ہے اتنا ہی طبی عمل کے لئے گنجائش کم ہو رہی ہے۔ میاں صاحب کی صحت کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مریم نواز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے والد کے پاس آنے کی اجازت دی جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments