میرا چہرہ جھریوں سے بھرا پڑا ہے، میں اب ہینڈسم نہیں رہا: عمران خان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان جسمانی طور پر اتنے فٹ ہے کہ وہ کسی طور پر 67 سال کے نہیں لگتے۔ وزیراعظم عمران خان کی صبح کی سیر اور جم میں کیے جانے والے ورک آؤٹ کی کافی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کو لگتا ہے کہ اب وہ ہینڈسم نہیں رہے جس کا اظہار انہوں نے ملائیشیا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے اس دوران صحافی سوال کرتے ہوئے رکا تو عمران خان نے کہا کہ اپنے چہرے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دیکھو اب میں ہینڈسم نہیں رہا۔ میرا چہرہ جھریوں سے بھرا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی صبح سویرے دوڑ اور اس کے بعد جم میں ورک آؤٹ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران خان اتنی مصروفیات کے باوجود بھی اپنی فٹنس کا خیال رکھتے ہیں۔

عمران خان کا شمار اُن عالمی رہنماؤں میں ہوتا ہے جو اس عمر میں فٹ ہیں۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سوشل میڈیا پر اس بات کا چرچا شروع ہو گیا تھا کہ عمران خان زیادہ ہینڈسم ہیں یا جسٹس ٹردڈو۔عمران خان اپنی شخصیت کی وجہ سے بین الاقوامی فارم پر شرکت کے دوران بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کی زینت بھی بنے رہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی خوبصورتی اور وجاہت کے چرچے امریکی میڈیا میں بھی ہوئے اور اس بات کا اعتراف امریکی صحافی نہال طوسی نے بھی کیا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ابھی نیوز روم میں کسی کو کہتے سنا ، عمران خان بہت ہینڈسم ہے، کیا یہ پاکستان کے جسٹن ٹروڈو ہیں۔”

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *