حریم شاہ اور صندل خٹک کی پشت پناہی: ایک معروف بیوروکریٹ اور اپوزیشن رہنما کی نشان دہی ہو گئی


سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چھائے رہنی والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اچانک سے غائب ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ہر ٹی وی چینل پر حریم شاہ کے چرچے تھے لیکن اب حریم شاہ اور صندل خٹک بلکل خاموش ہو گئی ہیں۔ رانا عظیم نے کہا دونوں ٹک ٹاک سٹار کے حوالے سے کچھ تحقیقات بھی کی جا رہی تھیں جن میں سے کچھ رپورٹ میرے پاس بھی آئیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں لڑکیوں نے متحدہ عرب امارات کے ہی نہیں بلکہ ساؤتھ افریقہ اور آذر بائیجان کے بھی دورے کیے۔ ان دوروں کو پاکستان کے ایک معروف بیوروکریٹ اور خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے ایک سابق وزیر سیاستدان نے سپانسر کیا۔ ٹکٹ اور ہوٹلوں کے پیسے بھی مذکورہ سیاستدان کے اکاؤنٹ سے گئے۔ بیوروکریٹ خاصے معروف ہیں اور ابھی سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں۔ جب کہ مذکورہ سیاستدان کا تعلق اپوزیشن سے اور انہین میاں نواز شریف سے بہت قریب سمجھا جاتا ہے۔

رانا عظیم نے مزید بتایا کہ حریم شاہ نے ان دو شخصیات میں سے ایک کو بلیک میل کرنا بھی شروع کیا۔ تاہم مذکورہ شخص نے باقاعدہ اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ حریم شاہ نے جب سیاستدانوں سے متعلق انکشافات کیے تو ان کو دوبئی کئے گئے ٹیلفونوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ رانا عظیم کے انکشافات ذیل کی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments