عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کی اصل وجہ محمد مالک / عامر متین شو میں “گورا بزدار” کا لفظ بنا: رؤف کلاسرا


عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔ دونوں وزراءکی برطرفی کی وجہ محمد مالک اور عامر متین کا شو بنا۔ عاطف خان کے حامیوں نے محمود خان کا نام “گورا بزدار” رکھا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ برطرف وزرا شہرام ترکئی اور عاطف خان نے جو وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف ایک بغاوت شروع کی تھی اسے بری طرح کچل دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں وزرا نے جب برطرفی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات تو انھوں نے معافیاں مانگنی شروع کر دی اور کہا کہ وہ محمود خان کی حکومت میں بھرپور کام کریں گے۔ دوںوں وزرا پر تنقید کرتے ہوئے صحافی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی بغاوت کچلنے سے پنجاب کے اراکین کو ایک واضع پیغام پہنچ گیا ہے۔

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اس سے مراد سعید گروپ جیت گیا جو کہ پرویز خٹک کے حامی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں وزراء کی برطرفی کی وجہ محمد مالک اور عامر متین کا شو بنا، عاطف خان کے حامیوں نے گفتگو کا ایک کلپ بھی وائرل کیا اور اسے ایک دوسرے تک پہنچایا۔ صحافی نے بتایا کہ عاطف خاں کے حامیوں نےمحمود خان کا نام “گورا بزدار” رکھا ہوا تھا، عامر متین نے بھی اپنے شو میں گورا بزدار کی ٹرم استعمال کی جسے محمود خان پسند نہیں کرتے کہ ان کا موازنہ عثمان بزدار سے کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments