اپوزیشن جہانگیر ترین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے: عارف حمید بھٹی


اپوزیشن جہانگیر ترین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن جہانگیر ترین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گرایا نہیں جائے گا بلکہ ان کو اندر سے ہی کھوکھلا کیا جائے گا۔ اس لیے جہانگیر ترین کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی گئیں۔ وہ جانتے تھے کہ جب ہی وزیراعظم عمران خان کرائسز کا شکار ہوتے ہیں تو جہانگیر ترین ہی انکی مدد کے لیے آتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی اور جہانگیر ترین کی جو بھی غلط فہمیاں تھیں انھیں دور کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم ، پرویز خٹک اور جہانگیرترین کی اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے بتایا تھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ جہانگیر ترین کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انکے خلاف میڈیا پر ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی۔ عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن سے پہلے پارٹی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ اب پرویز خٹک پارٹی میں آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نے تین روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے دو رکن قومی اسمبلی اورایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے ہمراہ ایک ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی گڑبڑ چل رہی ہے اسکے پیچھے جہانگیر ترین ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسکے بعد جہانگیرترین ملک سے باہر چلے گئے اور واپس آکر انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان سے اختلاف سے متعلق ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان آٹے اور چینی کے بحران پر دوریاں پیدا ہوئیں۔ آٹے اور چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کو جہانگیرترین کے خلاف غلط بریف کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ایک دھڑے نے الزام عائد کیا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف پارٹی کے اندر سازش ہوئی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ۔ پرویز خٹک اوردیگر اہم شخصیات وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم کروانے اور دونوں کی ملاقات کروانے کیلئے سرگرم ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments