اتحادیوں کو کیسے منایا جائے؟ اسد عمر نے اجلاس کی اندر کی بات بتا دی


اطلاعات کے مطابق حکومت کی تینوں مذاکراتی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں غور کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں کو کیسے منایا جائے؟ اسد عمر کہتے ہیں مذاکراتی کمیٹیوں نے پہلی ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ یہ حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی جس میں اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا گزشتہ مذاکراتی کمیٹی کی بحالی سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا؟ اس سوال پر اسد عمر نے کہا کہ صرف ایک اتحادی جماعت نے گزشتہ کمیٹی بحالی کی بات کی ہے۔ کسی دوسری اتحادی جماعت نے نئی کمیٹیوں پر اعتراض نہیں کیا، اتحادی جماعتیں چاہتی ہیں کہ پہلے سے طے معاملات کو تبدیل نہ کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments