حکومت جولائی تک مزید 1900 ارب روپے قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے
قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ حکومت جولائی تک مزید 1900 ارب روپے کا قرض لے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت موجودہ مالی برس کے اختتام تک بیرونی طور پر 1100 ارب روپے اور اندرونی طور پر 800 ارب روپے کا قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت اپنی آئینی مدت میں 12261 ارب روپے ملکی اور 28.2 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ وفاقی حکومت کے ذمہ صوبائی حکومتوں کا کوئی قرض نہیں ہے ۔
Facebook Comments HS


