چوہدری پرویز الٰہی بھی چاہتے ہیں کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دی جائے: عارف حمید بھٹی


ق لیگ بھی مسلم لیگ ن کی حمایت میں سامنے آ گئی۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی چاہتے ہیں کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دے دی جائے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے قریبی ساتھی جو اس وقت نیب کے ریڈار پر ہیں وہ آئیندہ نیب کی حراست میں آ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف پاس ہوں گی تو آپریشن کراؤں گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے اعلان کر رکھا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے اجازت نہیں دی جائیگی۔ لیکن اب عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری برادران بھی مریم نواز کے باہر جانے پر رضا مند ہیں۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments