گریمی ایوارڈ کی تقریب میں انتہائی غیر روایتی لباس کو کیسے سنبھالا: پرینکا چوپڑا نے راز کھول دیا


بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک اںٹرویو میں بتایا ہے کہ گریمی ایوارڈ کی تقریب میں پہنے انتہائی غیر روایتی لباس میں وہ اتنی مطمئن کیسے تھیں۔

پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس  کے ساتھ گریمی ایوارڈز 2020 کی تقریب میں انتہائی بولڈ اور غیر روایتی لباس مین شرکت کی تھی۔ اس لباس میں ان کا جسم کافی حد تک نظر آ رہا تھا اور لوگ حیران تھے کہ اس لباس کو جسم پر ٹکائے رکھنے کا راز کیا ہے۔

پرینکا نے بتایا کہ جب بھی کوئی برانڈ میرے لئے ڈریس بناتا ہے تو وہ ان چیزوں کا ہمیشہ دھیان رکھتے ہیں کہ وہ آؤٹ فٹ میرے جسم پر بالکل فٹ ہو۔ کئی لوگوں کے من میں سوال ہے کہ ایسا کیسے ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈریس کے اندر ٹیول لگایا تھا۔ جس کی وجہ سے میرا آؤٹ فٹ بالکل میری باڈی پر فٹ تھا۔ ٹیول ایک جال کی طرح ہوتا ہے۔

پرینکا نے کہا کہ میں کسی شو میں وارڈ روب مال فنکشن کا رسک نہیں لیتی۔ جب بھی میں ایسا ڈریس پہنتی ہوں تو بالکل بھی مطمئن نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ میں دروازے سے باہر تبھی جاتی ہوں جب اپنے لباس کے حوالے سے خود کو پوری طرح محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

پرینکا نے کہا کہ اب مجھے اس بات کا کوئی افسوس نہیں کہ میں نے یہ کیا پہنا؟ یہ صرف انٹرٹینمنٹ کے لئے تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments