نوازشریف کو کبھی جمہوریت کی سمجھ نہیں آئی, پرامن احتجاج کو نہیں روکا جاسکتا, اجتماع فیصلہ کن ہوگا : عمران خان


 \"imran-khan\"اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا اب فیصلہ کن اجتماع ہوگا جس میں ملک کی تقدیر بدلے گی مجھے اندھیرے چھٹتے ہوئے اور روشنی نظر آرہی ہے۔ آپ نے ملک کے ادارے اور اخلاقیات بھی تباہ کی۔ جہاں سفارشیوں کو نہ بٹھاسکے وہاں لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی۔
کپتان کا کہنا تھا کہ ہم سات مہینے انتظار کرتے رہے کہ کوئی ادارہ انصاف کرے۔ آپ نے نہ حساب دیا اور نہ استعفیٰ۔ وزیراعظم خود قانون توڑ رہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کے اداروں کو کہتا ہوں حکومت کو روکے ایسا نہ کیا گیا تو انتشار پھیلے گا.
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے اجتماع کو کوئی نہیں روک سکتا،یہ ہمارا آئینی حق ہے. شہباز شریف ماڈل ٹاؤن سانحے کے ذمے دار ہیں۔ پولیس والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی گردن پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون ہے۔ آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لینے والی پنجاب پولیس کو گلوبٹ بنادیا گیا, موٹو گینگ کے لوگوں کو رلاؤں گا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments