بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی قرارداد پر وفاقی وزیر فواد چودھری کی دوٹوک مذمت
وفاقی وزیر فوادچودھری نے وزیرمملکت علی محمد خان ی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کی شدید مذمت کی ہے جس میں بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی تجویز دی گئی تھی۔ علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے حق میں ہیں۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں کہا کہ ’سرعام پھانسی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ اس طرح کے قوانین تشدد پسند کرنے والے معاشروں میں بنتے ہیں۔ معاشرے کو متوازن رہنا چاہئے۔ بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑ سکتے۔ یہ انتہاپسندانہ سوچ کاعکاس ہے۔’
Facebook Comments HS



