لڑکی کے ساتھ نازیبا رقص کرنے والے وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی استعفیٰ دیں یا برطرف ہوں: تحقیقاتی کمیٹی


بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عابد علی شاہ کے لیے دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی سید عابد علی شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں وہ ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نامناسب لباس زیب تن کیے ہوئے ہے جب کہ ڈاکٹر عابد علی شاہ بے تکلفی سے اس کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی کے طلباء اور عوام کی جانب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عابد علی شاہ پر سخت تنقید کی گئی۔

یونیورسٹی کے چانسلر اور صوبے کے گورنر شاہ فرمان نے مذکورہ معاملے کو دیکھنے کے لیے ایک تین رکنی ٹیم قائم کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے انکوائری ٹیم کو بتایا کہ یہ ویڈیو انہی کی ہے لیکن یہ رقص وائس چانسلر بننے سے قبل کیا گیا تھا اور یہ کیمپس کے اندر نہیں تھا۔

پروفیسر عابد علی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ریٹائرڈ سرکاری عہدیدار یونیورسٹی میں ملازمت کے لیے یہ ویڈیو استعمال کر کے انہیں بلیک میل کرتے رہے۔ انکوائری ٹیم نے اپنی تحقیقات میں کہا کہ یہ ویڈیو مغربی سوسائٹی میں تو قابل قبول ہو سکتی ہے لیکن پاکستان میں نہیں۔ واقعے کی ویڈیو نے بطور اسٹاف وائس چانسلر کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔ تحقیقاتی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ گورنر یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر وائس چانسلر کو ذاتی طور پر سننے کا موقع دیں گے۔ تاہم اب حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عابد علی شاہ کو نامناسب رقص کی ویڈیو پر استفعیٰ اور برطرفی میں سے ایک انتخاب کرنے کا کہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments