اس سال 12 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے: حفیظ پاشا


ماہر معیشت اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا ہے کہ اس سال بارہ لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ حفیظ پاشا نے کہا کہ اندازہ یہ ہے کہ پچھلے سال دس لاکھ افراد بیروزگار ہوئے۔ اس طرح موجودہ حکومت کے پہلے دو برس میں بائیس لاکھ افراد بیروزگار ہو جائیں گے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ پچھلے سال جی ڈی پی کی شرحِ نمو غلط بتائی گئی۔ پچھلے سال جی ڈی پی کی شرحِ نمو تین اعشاریہ تین فیصد کے بجائے ایک اعشاریہ نو فیصد تھی۔ پچھلے سال حکومت نے اسٹیٹ بینک سے تین ہزار ارب قرضہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا کہ آپ اسٹیٹ بینک سے ایک پیسہ نہیں لے سکتے لیکن ایڈوانس میں سال ختم ہونے سے پہلے بارہ سو ارب قرضہ لے لیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments