پاکستان میں مہنگائی کی شرح کا آٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا: اکنامک انٹیلی جنس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دنیا بھر میں معاشی حالات کا تجزیہ کرنے والے ادارے اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دسمبر 2010 کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 کے بعد اس سال ہونے والی مہنگائی نے پچھلے آٹھ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کا بنیادی سبب اشیاء خورونوش کی قیمتیں رہی ہیں۔

اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گندم، ٹماٹر اور چینی کی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا باعث رہیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 18.60 فیصد اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ بنا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ معیشت کے مختلف شعبوں کو متاثر کرتا ہے۔

اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ سیاسی اثرات کے سبب موخر کر رکھا ہے۔ گیس آمدنی آئی ایم ایف پروگرام کی سخت مالی شرائط پوری کرنے میں مدد دے گی جبکہ سندھ اور پنجاب میں ٹڈی دل حملے سے زرعی پیداوار متاثر ہو گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *