عمران خان اور زرداری کے خفیہ رابطوں میں شیخ رشید سہولت کاری کر رہے ہیں


باوثوق ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان خفیہ رابطے کا انکشاف ہوا ہے ان رابطوں کے سہولت کار وفاقی وزیر شیخ رشید ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آصف علی زرداری کو سندھ کی سیاست اور قومی اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سوچنے کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے وزیراعظم کی طرف سے آصف علی زرداری کو یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے پریشر اور بلیک میلنگ سے نجات حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں جس کے لئے انہیں پیپلز پارٹی کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments