وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو وزارت سے فارغ کرنے کے لئے چارج شیٹ تیار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے چارج شیٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے بعض اہم رہنماؤں نے شکایت کی ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف اتحادی جماعتوں کو اکسانے میں ملوث ہیں جبکہ خارجہ امور پر بھی وہ مطلوبہ کردار احسن انداز میں انجام نہیں دے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مذکورہ حقائق سامنے آنے کے بعد شاہ محمود قریشی کو ان کے عہدہ سے ہٹانے اور پارٹی کے لئے فعال کردار ادا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے چارج شیٹ تیار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *