مسلم لیگ ن مہنگائی کے خلاف نہیں بلکہ مریم نواز کے لئے احتجاج کر رہی ہے: حامد میر


صحافی حامد میر نے مسلم لیگ ن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا پلان بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاج دراصل مریم نواز کو باہے بھیجنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا ایک طریقہ ہے۔ میری اطلاعات کے مطابق عمران خان نے مریم نوازکو باہر بھیجنے والوں کو بتا دیا ہے کہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیا جائے گا، اسی لیے ن لیگ نے احتجاج شروع کردیا ہے۔

حامد میر نے کہا کہ مریم نواز میرا ایشو نہیں ہے، میں پاکستان میں رہتا ہوں، میرا مسئلہ مہنگائی اور عوامی مسائل ہیں۔ مریم نوازکے باہر جانے کا مسئلہ ن لیگ کا ہے، ن لیگ نے اس کو بڑا ایشو بنایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پیر سے احتجاج ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ منگل سے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments