عاطف خان اور شہرام ترکئی کو راولپنڈی میں جنرل اعجاز احمد سے ملاقات کرنے پر ہٹایا گیا: ڈاکٹر فرخ سلیم


سینئر صحافی ڈاکٹرفرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے دونوں برطرف وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی نے راولپنڈی میں جنرل (ر) اعجاز احمد سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں وزراء عمران خان کے فیورٹ تھے لیکن جنرل اعجاز سے ملاقات کی وجہ سے انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد دونوں وزراء نے عمران خان سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ وہ تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

یاد رے کہ اس سےقبل صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ عاطف خان اور شہرام ترکئی نے گزشتہ ہفتے راولپنڈی اور اسلام آباد کی ایک انتہائی اہم اوراثرورسوخ رکھنے والی شخصیت سےملاقات کی تھی۔ جب وزیراعظم عمران خان کواس ملاقات کا علم ہوا تو انھوں نے دونوں کو صوبائی کابینہ سے نکال دیا۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ اُس اہم ترین شخصیت کے نام کا فی الحال انکشاف نہیں کیا جا سکتا۔

اب اس حوالے سے سینئر صحافی ڈاکٹرفرخ سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں نے راولپنڈی میں جنرل (ر) اعجاز احمد سے ملاقات کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments