نظامی صاحب! آپ نے کبھی کوئی ایسی خبردی جو بعد میں سچ ثابت ہوئی ہو؟ عثمان بزدار کا معصوم سوال


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سینئرصحافی عارف نظامی سے معصومانہ سوال کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیل گئی لیکن اس ویڈیو میں عارف نظامی کا جواب موجو د نہیں تھا۔

اب مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عارف نظامی نے اس موقع پر اپنے جواب کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ عثمان بزدار نے پوچھا ”نظامی صاحب! کیا آپ نے اپنی زندگی میں کوئی ایسی خبر دی جو بعد میں سچ ثابت ہوئی ہو؟“ اس سوال پر ساتھ بیٹھے گورنر پنجا ب چوہدری سرور ہنسنے لگے۔

سینئر صحافی عارف نظامی نے جواب دیتے ہوئے کہا ”کہاں تک سنیں گے، کہاں تک سناﺅں۔ سب سے پہلے جس دن بے نظیر کی حکومت معزول ہوئی، اس دن صبح روزنامہ نوائے وقت اور نیشن میں خبر لگی تھی کہ آج محترمہ بے نظیر کی حکومت برطرف ہو رہی ہے۔ پھر میں نے آپہ کے لیڈر مران خان کے بارے میں ذاتی نوعیت کی کچھ خبریں دیں جو درست ثابت ہوئیں “۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments