میرا دکھ یہ ہے کہ مجھے آج تک کسی لڑکے نے پرپوز نہیں کیا: دشا پاٹنی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی (Disha Patani) کی فلم ملنگ 7 فروری کو ریلیز ہوئی ہے۔ انہوں نےایک پروگرام کے دوران اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

عوام دشا پاٹنی کی خوبصورتی کے مداح ہیں لیکن دشا پاٹنی کو ایک بات کا افسوس ہے۔ ان کے مطابق انہیں آج تک کسی بھی لڑکے نے پرپوز نہیں کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق دشا پاٹنی سے ملنگ کے پرموشن ایونٹ پر کچھ سوال جواب کئے گئے۔ اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ انہیں اب تک زندگی میں کتنے پرپوزل ملے ہیں اور انہوں نے کتنے دل توڑے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں دشا پاٹنی نے کہا، ‘کسی نے مجھے پرپوز ہی نہیں کیا۔ میں اسکول میں ٹام بوائے تھی۔ میرے والد پولیس میں تھے۔ کسی نے پوچھا ہی نہیں کبھی ڈر کے مارے۔ پھر کالج میں بھی کسی نے نہیں پوچھا۔ پھر ادھر آگئی۔ میں ادھر کسی پارٹی میں نہیں جاتی ہوں۔ اس لئے کسی سے ملی نہیں۔ میری زندگی کافی دُکھ بھری رہی ہے۔

واضح رہےکہ دشا پاٹنی اور ٹائیگر شراف کو کئی بار ایک ساتھ لنچ کرتے اور گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن دونوں کی طرف سے کبھی ریلیشن شپ کے بارے میں کوئی بات نہیں کہی گئی۔ ٹائیگرشراف کی بہن کرشنا شراف نے بھی بھائی کے بارے میں واضح طور پر کہا ہے کہ ٹائیگر شراف کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہے۔

اس سے پہلے بھی دشا پاٹنی نےاپنی لو لائف کےبارے میں بات کی تھی۔ ‘ملنگ’ کی اداکارہ دشا پاٹنی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، ‘پیار کافی اہم چیز ہوتی ہے۔ یہ ترغیب دینے والی طاقت ہوتی ہے۔ آپ جو کچھ بھی زندگی میں کرتے ہیں، وہ یا تو پیار کے لئے ہوتا ہے اور یا پھر پیار کی وجہ سے ہوتا ہے’۔

انہوں نےکہا تھا، ‘آپ پیارکے بغیر کیسے رہ سکتے ہیں؟ مجھے بھی پہلی نظر میں پیار ہوا تھا۔ میرے لئے پیار بہت اہم ہے۔ میں اسے تلاش کرتی ہوں جو مجھے میرے لڑکی ہونے کا احساس کرائے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *